حبیب بینک کو چین میں برانچ کھولنے کیلئے لائسنس مل گیا، سیپیک کے حوالے سے اہم ثابت ہوگا


ایچ بی ایل کے چیئرمین سلطان علی الانہ ، پریذیڈینٹ اور سی ای او ، نعمان کے ڈار کے ہمراہ Xinjiangکے  CBRC کے ڈائریکٹر جنرل ، Wang Junshou سے چین میں آپریشن کے آغاز کیلئے لائسنس حاصل کر رہے ہیں۔

کراچی (پریس ریلیز)  ایچ بی ایل کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ چین میں برانچ قائم کرنے کیلئے لائسنس حاصل کرنے والا پاکستان کا پہلا بینک ہے۔ یہ جنوبی ایشیاءکا پہلا بینک ہے جس کو سلک روٹ پر پاکستان سے مشترک سرحد رکھنے والے Xinjiang صوبے کے سب سے بڑے شہر Urumqi میں بینکنگ آپریشن کے آغاز کی اجازت حاصل ہوگئی ہے۔ Urumqi ایک ابھرتا ہوا تجارتی اور کاروباری مرکز ہے جو وسطی ایشیاءمیں راہداری کے منصوبے کے حوالے سے ایک اہم علاقائی مر کز ثابت ہوگا ۔

اس پُر مسرت موقع پر Urumqi میںXinjiang کے CRBCکے دفتر میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر اپنی رائے کا اطہار کرتے ہوئے ایچ بی ایل کے چیئرمین سلطان علی الانہ نے کہا ” چین میں اپنی برانچ قائم کرنے کیلئے لائسنس کا حصول ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ یہ ایک خوشی کا موقع ہے جو بینک کی علاقائی اور عالمی ساکھ کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم ایچ بی ایل پر اعتماد کرنے پر بینکنگ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آف چائنا کے مشکور ہیں۔ “

انہوں نے مزید کہا ” یہ ایک تاریخی لمحہ ہے اور ہم پُر اعتماد ہیں کہ اس اقدام کی بدولت پاکستان اور چین کے اشتراک کو مزید استحکام ملے گا ۔یہ اقدام پاک چین اقتصادی راہداری کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا کیونکہ راہداری کی تکمیل سے انشاءاللہ دونوں ملکوں میں کاروبار اور تجارت کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ خطہ اور اس کے عوام بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیں گے۔“

اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ایچ بی ایل کے پریذیڈینٹ اور سی ای او ، نعمان کے ڈار نے کہا ’پاکستان اور چین کے مابین مضبوط سیاسی تعلقات 60 سال کے عرصے پر محیط ہیں اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے اعلان کے بعد معاشی تعلقات بھی نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں۔ ہم ایچ بی ایل میںمالیاتی تعاون کی اہمیت اور پاکستان اور چین کے مابین کاروبار اور تجارت کو فروغ دینے کے اپنے کردار سے پوری طرح آگاہ ہیں ۔ہم آج بہت فخر محسوس کر رہے ہیں کیونکہ چین میں برانچ کھولنے کی اجزت ملنے سے ہم معاشی ترقی اور کامیابی کی نئی شاہراہ پر گامزن ہوجائیں گے۔ “ 

چین میں برانچ کھلنے کے بعد ، ایچ بی ایل شمال مغربی چین، وسطی ایشیاء، جنوب مشرقی ایشیاء اور مشرقی ایشیاء میں موجود واحد بینک ہوگا جو پاکستان اور چین کے ساتھ ساتھ ان جغرافیائی خطوں میں بھی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دے گا۔ 

اس موقع پر بیجنگ میں پاکستان کے سفارتخانے کی ڈپٹی چیف آف مشن، محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ، جناب سید عرفان علی ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، عابد ستار ، ہیڈ آف انٹرنیشنل بینکنگ ، ایشیاءاور افریقہ، ایچ بی ایل اور فرحان طالب ، آر جی ایم چین ، ایچ بی ایل بھی موجود تھے۔ 

 ایچ بی ایل پاکستان کا سب سے بڑا نجی بینک ہے ۔دنیا کے چار براعظموں پر پھیلے ہوئے بینک کی 1700 سے زائد برانچز اور 1900 سے زائد اے ٹی ایمز ہیں ۔ بینک کے صارفین کی تعداد 85 لاکھ سے زیادہ ہے اور ڈپازٹ کی مالیت دو کھرب پاکستانی روپے سے زائد ہے ۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی