ایچ بی ایل کو 2016 کی پہلی سہہ ماہی میں 9 ارب روپے کا منافع



کراچی (پریس ریلیز) ایچ بی ایل نے  2016 کی پہلی سہ ماہی کے لئے 13.9 ارب روپے کے قبل از ٹیکس ٹھوس منافع کے اعلان کر دیا ہے۔ بعد از ٹیکس منافع 9.0 ارب روپے رہا ۔ فی شیئر آمدن 6.15 روپے رہی اور اسکے ساتھ بینک نے 3.50 روپے (35%) ڈیوڈینڈ دینے کا اعلان بھی کیا۔

ایچ بی ایل کی بیلنس شیٹ میں 2015 کی پہلی سہ ماہی سے 15% کی اوسط سے اضافہ ہوا اور کرنٹ ڈپازٹ میں اوسطاَََََََََِؓؑؑؑؑ81 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ ملکی CASA کی شرح اب 89 فیصد ہے اور 2016 کی پہلی سہ ماہی میں اندرونی ڈپازٹ پر آنے والی اخراجات میں 2.8 فیصد کمی ہوئی۔ ان وجوہات کی وجہ سے شرح منافع پر دباﺅ برقرار رہا جس کی وجہ سے 31 مارچ 2016 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی میں ایچ بی ایل کی نیٹ انٹرسٹ آمدنی 6 فیصد اضافے کے بعد 20.2 ارب روپے رہی۔

 کیپیٹل گینس کو منہا کر کے نان مارک آپ آمدنی میں 2015 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 12 فیصد رہی۔ جبکہ پہلی سہ ماہی میں فیس اور کمیشنز 25 فیصد اضافے کے بعد 4.3 ارب روپے رہے ۔ آمدنی میں اس اضافے کی وجہ ملکی زرمبادلہ سے حاصل ہونے والی آمدنی میں اضافہ اور کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کی فیسوں کا دگنا ہوجانا ہے۔دیگر مصنوعات جیسے بینک اشورنس ، تجارتی اور جنرل بینکنگ فیس کا بھی آمدنی میں نمایاں حصہ ہے۔

پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں انتظامی اخراجات میں 6% کمی آئی لیکن ان میں گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اضافہ ہوا جسکی بڑی وجہ پاکستان سپر لیگ کی اسپانسر شپ اور برانچ نیٹ ورک میں اضافہ ہے۔ موجودہ سہ ماہی کے دوران ایچ بی ایل نے اپنے اے ٹی ایم نیٹ ورک کو مزید فروغ دیتے ہوئے تقریباََ 2,000 اے ٹی ایم تک پہنچادیا ہے ۔ بینک کے تقریباََ 14,000 پی او ایس ٹرمینلز ہیں جن پر کارڈ کی قبولیت سے کسٹمرز کو سہولت ملتی ہے۔فراہمی میں 2015 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 36% کمی آئی ، محتاط فراہمی کے باوجود کوریج کا تناسب 88.5 فیصد رہا۔

ایچ بی ایل پاکستان کا پہلا بینک ہے جس کو حال ہی میں مغربی چین کے شہر Urumqi میں برانچ کھولنے کے لئے لائسنس حاصل ہوا ہے اور یہ بینک کا ایک اور اعزاز ہے۔ بینک امید رکھتا ہے کہ برانچ سال کے آخر تک فعال ہو جائے گی اور اس کی بدولت چین سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ضرورت سے زیادہ مقدار میں رقم کی موجودگی اور 17 فیصد کے مستحکم کیپیٹل ایڈوکیسی کی شرح کے باعث ایچ بی ایل پاک چین اقتصادی راہداری سے منسلک ترقی کے مواقعوں سے فائدہ اُٹھانے کے لئے تیار ہے۔ بینک کم قیمت ڈپازٹس میں اضافے کے اپنے توثیق شدہ ٹریک ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے جبکہ اپنے اخراجات اور کریڈٹ کے معیار کے انتظام کو خوش اسلوبی سے چلا رہا ہے ۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی