شامی شہر حلب میں ہسپتال پر بمباری بچوں سمیت 27 افراد جان بحق ہوئے، سینکڑوں زخمی


شام، حلب (اُردُو وائس آف پاکستان 30 اپریل 2016) شام کے شہر حلب میں واقع ایک ہسپتال پر جمعرات 28 اپریل2016 کو کی جانے والی شدید بمباری میں 27 افراد جان بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ مرنے اور زخمی افراد میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔ شام کے ظالم حکمران بشار الاسد اور شامی باغیوں کی لڑائی کی زد میں آکر 200 سے زائد معصوم شہری ایک ہفتے کے اندر ہلاک ہوچکے ہیں۔ 

ڈاکٹر ود آوٹ بارڈر کے تحت چلنے والے ہسپتال پر شدید بمباری سے ہسپتال کی عمارت تباہ ہوگئی۔ یہ ہسپتال بچوں کا بتایا جاتا ہے۔ ڈی او بی کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 27 سے کہیں زیادہ ہے۔ شامی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے ہسپتال پر براہ راست بمباری کی۔ واقعے میں اب تک 3 ڈاکٹروں سمیت ایک ماہر امراض اطفال بھی شامل ہے۔ باغیوں کے خلاف روس بھی شامی ظالم صدر کا ساتھ دے رہاہے۔ امریکی میڈیا کا دعویٰ کے کہ ہسپتال پر روسری طیاروں نے بمباری کی ہے۔ 

تاہم روسی ڈیفنس منسٹری کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے روسی کا کوئی جہاز خطے پر پرواز نہیں کیا ہے۔ روس نے اس الزام کو سخت الفاظ رد کردیا ہے۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی