ایک ایسا اسکول جس میں جڑواں بچوں کے 28 جوڑے زیرتعلیم ہیں



چتور(اردو وائس پاکستان ویب ڈیسک ) کریم فورڈ انگلش میڈیم ہائی سکول کے استاتذہ کے لئے اپنے شاگردوں کے ناموں کا مسئلہ انتہائی پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے ۔ جڑواں بچوں کے 28 جوڑے اس اسکول میں زیر تعلیم ہیں۔ شکلیں بھی ایسی ملتی جلتی کہ پہچاننا مشکل۔ جنوبی بھارت کے شہر چتور کے اس اسکول میں جڑواں بچوں کے 28 جوڑے ہیں۔ اساتذہ کو ان جڑواں بچوں کی شناخت ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ جوڑواں بچوں میں زیادہ تر بھائی بھائی اور بہنیں ہیں۔


اسکول انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا کہ جڑواں بچوں کی شکلیں اتنی ملتی جلتی ہیں کہ اساتذہ ہم شکل جڑواں بچوں سے مکمل طورپر واقف نہیں ہوپائے ہیں ، لیکن اب ہم ان کے عادی ہوچکے ہیں۔ اسکول میں 10 جوڑے لڑکیوں کے 12 جوڑے لڑکوں کے اور 6 جوڑے جڑوان بہن بھائیوں کے ہیں۔ جڑواں بچوں کی عمریں 4 سے 14 سال کے درمیان ہیں یعنی پہلی سے لے کر اسکول کی آخری جماعت تک جڑواں بچے زیر تعلیم ہیں۔


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی