عدم برداشت کی انتہا، معمولی تنازع پر بھائی نے 4 بھائیوں اور بھتیجے کو موت کے گھاٹ اتاردیا


اٹک (اُرْدُوْ وا ئس پاکستان 25 اپریل 2016) ہمارے معاشرے میں عدم برداشت اپنے انتہا کو چھو رہی ہے ۔ جس کی مثال معاشرے میں رونما ہونے والے غیر معمولی واقعات ہیں۔ اٹک میں معمولی سی بات پر جنم لینے والا گھریلو تنازع 5 جانیں لے لی۔ 24 اپریل کو اٹک میں یہ درد ناک واقعہ پیش آیا۔ کوٹ چاجی سے تعلق رکھنے والے محمد ارشد ولد محمد نواز نامی شخص نے بھائیوں سے معمولی سی تنازع پر بھتیجے سمیت 4 بھائیوں کو قتل کردیا۔ تنازک معمولی سی زمین اور درختوں کا تھا۔ مذکورہ تنازع کو لئے اتوار کے روز بھائیوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔ گھر جاکر پسٹل اٹھایا اور بھائیوں پر اندادھند فائرنگ کردی۔

جس کے نتیجے میں اس کے بھائی محمد اعجاز اور محبوب عالم شدید زخمی ہوگئے اور تھوڑی ہی دیر میں دونوں فوت ہوگئے۔ جبکہ بھتیجے ہمزہ اعجاز اور محمد اعجاز اپنے باپ کو بچانے بیچ میں آئے تو ان پر بھی گولیاں برسادی۔ ارشد نے بھابی نہید بیگم پر بھی گولی چلائی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور قاتل کو آلہ قتل سمیت پکڑ لیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی