ایل جی الیکٹرونکس نے ڈیجیٹل ریڈیو نشریات کا حامل دنیا کا پہلا اسمارٹ فون متعارف کرادیا



کراچی: ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونیکیشنز کمپنی (ایل جی) نے ڈی اے بی پلس (ڈیجیٹل آڈیو براڈ کاسٹنگ پلس) کی خصوصیت والا دنیا کا پہلا اسمارٹ فون اسٹائلس ٹو LG Stylus 2)متعارف کرادیا ہے۔ ڈی اے بی پلس کی خصوصیت کی اہم بات یہ ہے کہ یہ معیاری ڈیجیٹل ریڈیو براڈ کاسٹنگ کا حامل ہے۔ ایل جی نے پیرس میں منعقد ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو کانفرنس ریڈیو ڈیز 2016 (Radiodays Europe 2016) میں اپنا نیا اسمارٹ فون متعارف کرایا۔ آسٹریلیا، بیلجیئم، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، ناروے اور برطانیہ میں صارفین ایل جی کا یہ اسمارٹ فون پہلے حاصل کرسکیں گے۔ 

ڈی اے بی پلس کے ساتھ دنیا کے پہلے اسمارٹ فون کے طور پر ایل جی اسٹائلس 2 میں ڈی اے بی پلس کا چپ سیٹ ہے اور ایک الگ سے ایپ ہے جس کی بدولت ڈیجیٹل ریڈیو کی انتہائی مختلف نشریات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ایک تیکنیکی انٹرفیس کے ذریعے براڈ کاسٹرز کو اس قابل بنایا جاسکتا ہے کہ جس میں وہ اپنی ایپس تیار کرلیں تاکہ انٹرنیٹ سروسز کو براڈ کاسٹ ریڈیو سے ملایا جاسکے۔ 

صارفین روایتی ایف ایم کے مقابلے میں ڈی اے بی پلس کے ساتھ زیادہ ریڈیو چینلز تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ دیگر ریڈیو ایپس کے برخلاف جو اسٹریمنگ کے لئے بڑی مقدار میں ڈیٹا استعمال کرتی ہیں، ڈی اے بی پلس بالکل مفت اور بہترین معیار کی آڈیو فراہم کرتا ہے کیونکہ یہ کوئی ڈیٹا استعمال نہیں کرتا۔ 

توقع ہے کہ ڈی اے بی پلس جلد ہی ایف ایم اینا لاگ کو تبدیل کردے گا جبکہ دنیا بھر میں 40 ممالک کے 50 کروڑ افراد سے زائد افراد پہلے ہی اسے استعمال کررہے ہیں۔ اس ضمن میں ایل جی نے انٹرنیشنل ڈی ایم بی ایڈوانسڈ گروپ (آئی ڈی اے جی) کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ ڈی اے بی پلس ٹیکنالوجی کو نئے ایل جی اسٹائلس 2 میں شامل کیا جائے۔ 

ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے پریذیڈنٹ اور سی ای او جونو چو نے بتایا،
"ہم ڈی اے بی پلس کے ساتھ جدید ترین ڈیجیٹل براڈ کاسٹنگ کی جانب پیش قدمی کے ساتھ منتقل ہورہے ہیں تاکہ اس اسمارٹ فون کے ذریعے صارفین کو نئے تجربات سے روشناس کرایا جائے۔ اپنی 5.7 انچ لمبی اسکرین، ایک واٹ کے اسپیکر اور 3000 ایم اے ایچ کی تبدیل ہونے والی بیٹری کے ساتھ ایل جی اسٹائلس 2 ملٹی میڈیا مواد سے بھرپور انداز سے لطف اندوز ہونے کے لئے بہترین ڈیوائس ہے۔ "

آئی ڈی اے جی کے پریذیڈنٹ گنار گارفرز نے بتایا،
"ایل جی جیسی جدت انگیز کمپنی کے ساتھ ایک انقلابی فون کی تیاری پر ہمیں فخر ہے۔ براڈ کاسٹنگ اور انٹرنیٹ کے ملاپ سے مستقبل کے لئے انتہائی زیادہ امکانات کھل جاتے ہیں۔ یوں صارفین نئے فنکشنز حاصل کرتے ہیں اور ریڈیو کی زیادہ فری ٹو ایئر نشریات کے ساتھ میڈیا کمپنیوں کی نئی صارفین تک رسائی بڑھتی ہے۔ "

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی