کیپٹن اجمل شہید (چترالی ) کے لئے تمغہ بسالت کا اعزاز ، شہید کی بیوہ نے آرمی چیف سے وصول کیا

راولپنڈی (ابوالحسنین ۔ اردو وائس پاکستان 15 اپریل 16) جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں گزشتہ روز  پاک فوج کے شہدوں اور غازیوں کو فوجی اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شہداء کے لواحقین اور غازیوں کو اعزازت سے نوازا۔  یہ اعزازت آرمی کے جوانوں کی ضرب عضب میں جوان مردی، شجاعت اور عالی ہمتی کے اعتراف میں دیئے گئے۔  تقریب میں شہداء کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں بڑی تعداد میں غازی بھی شریک تھے۔


کیپٹن اجمل شہید (چترالی )  کی بیوہ آرمی چیف سے تمغہ بسالت وصول کررہی ہیں

ضرب عضب میں شہید ہونے والے کیپٹن اجمل چترالی  کو تمغہ بسالت  (ستارہ بسالت ) دیا گیا ، تقریب میں شہید کی اہلیہ بھی دیگر عزیزوں کے ہمراہ شریک تھیں۔   35 آفیسراور جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا اور 35 آفیسر کو ستارہ امتیاز (ملٹری) دیا گیا ۔ اقوام متحدہ کی امن فورس میں خدمات دینے والے  5 آفیسر ز کو یونیائیٹڈ  نیشل مڈل دیئے گئے۔    کیپٹن اجمل شہید کے تمغہ بسالت  ان کی اہلیہ نے آرمی چیف سے وصول کیا۔









0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی