لاہور(اُْْرْدُوْ وائس آف پاکستان مانیٹرنگ ڈیسک) قبروں اور مردوں کی بے حرمتی ہورہی ہے ۔ انسان جانور بن چکے ہیں ۔ لاہور کے قبرستانوں میں انسانی تاریخ کا مکروہ ترین کاروبار ہورہا ہے۔ مردوں کو دفن ہوتے ہیں مکروہ دہندے میں ملوث گروہ کے انسانی شکل کے جانور پہنچ جاتے ہیں۔ جو قبرستانوں میں دفن مُردوں کی خرید وفروخت کا مکروہ کرتے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے قبرستانوں میں سے لاشوں کو نکال کر ان کے اعضا کاٹ کر فروخت کیا جارہے ہیں۔گورکن مافیا اور دیگر مکروہ دہندہ میں ملوث لوگ ہر دوسرے قبرستان میں سے لاشوں کو نکال کر انکی بے حرمتی کرتے ہیں ۔
مُردوں کے بالوں ،ناخن ، ہڈیوں اور دیگر اعضا کاگھنائونا کاروبار کرتے ہیں ،خریداروں میں سے بیشتر افراد جادو ٹونے جیسے گندے کاموں میں ملوث عامل شامل ہیں۔ ٹی وی رپورٹ میں اس پیشے سے وابستہ انسانی بھیس میں درندوں سے ہونے والی بات چیت بھی دکھائی گئی ہے جس میں وہ ڈھٹائی کیساتھ خریدوفروخت کا اعتراف کر رہے ہیں ۔ ویڈیو میں ایک شخص کا کہنا تھا کہ مُردوں کو قبروں سے نکالنے سے پہلے ہم اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ کوئی ہمیں دیکھ نہ لے ۔
رپورٹ میں قبرستانوں کے نام ظاہر نہیں کئےگئے تاکہ جن کے پیارے وہاں دفن ہیں انہیں جذباتی اذیت نہ پہنچے۔البتہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ مکروہ دھندہ تقریبا ہر دوسرے قبرستان میں ہو رہا ہوتا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں