کراچی ( اُْْرْدُوْ وائس آف پاکستان 26 اپریل 2016) شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سندھ رینجرز نے وٹس اپ ہیلپ لائن سروس شروع کردی ہے۔ اس سروس کے ذریعے شہری قانون نافذ کرنے والے ادارے کو ’’رینجرز مددگار‘‘ نمبر پر آواز یا ویڈیو پیغام بھیج سکتے ہیں۔ وٹس اپ نمبر پر فون ، آڈیو یا ویڈیو پیغام بھیج کر شہری کسی بھی جگہ ہونے والی غیر قانونی سرگرمیوں یا امن امان سے متعلق رینجرز کو آگاہ کرسکتے ہیں۔ تاکہ فوری کاروائی ممکن ہوسکے۔
وٹس اپ اس نمبر 03162369996 پر کیا جاسکتا ہے، یا اس ای میل rangers.madadgar@gmail.com ایڈریس پررینجرز کو پیغام بھیجا جاسکتا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں