سکول بس کے اندر بچہ ہلاک، بس میں ہلاکت کا دوسرا واقعہ

جدہ (اردو وائس پاکستان 5 اپریل 2016)  جدہ کے ضلع نسیم کے ایک پرائیویٹ سکول کی بس کے اندر بچہ ہلاک ہوگیا۔ بس جب سکول کے گیٹ پر پہنچی تو سارے بچے اتر گئے مگر ایک بچہ نہ اترا۔ تفصیلات کے مطابق نواف السلامی سکول جانے کے لئے گھر سے بس میں چڑھا ضرور تھا مگر سکول پہنچ کر بس سے نہیں اترا۔ بعد از دوپہر وہ بس کے اندر مردہ حالت میں پایا گیا۔ جدہ کے مقامی اخبار کے مطابق پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح پر احکامات دیئے گئے ہیں اور واقعے میں ملوث افراد کو جلد ازجلد گرفتار کرکے کٹھہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

مکہ پولیس کے ترجمان کرنل عطی بن عطیہ القریشی کے مطابق بس کے 36 سالہ عربی ڈرائیور نے بس کے اندر بعد از دوپہر بچے کی لاش دیکھی تھی جسے پولیس نے تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں بھی ایک ایسا واقعہ ہوا تھا کہ بچہ سکول سے واپسی کے بعد بس کے اندر رہ گیا تھا، اور سانس بند ہوجانے کی وجہ سے بس کے اندر مردہ پایا گیا تھا، اُس بس کا ڈرائیور ایک غیر ملکی تھا واقعے کے بعد وزارت تعلیم سکول کو ہمیشہ کے لئے تالا لگا دیا تھا۔


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی