ڈینگی ایک خطرناک بیماری ہے۔ ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے ڈینگی وائرس جسم میں داخل ہوتا ہے۔ اس مچھر کے کاٹنے کے 3 یا 4 روز بعد ڈینگی کے اثرات نمودار ہوتے ہیں۔ ابتدائی علامات میں تیز بخار، سردرد، الٹی، پٹھوں اور جوڑوں میں درد اورخاص طور پر جسم میں سرخ دانوں کا نکل آنا ہیں۔ اس بیماری سے صحت یابی میں عموماً کم سے کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 7 دن لگتے ہیں۔
اس بیماری کا اگر وقت پر تشخیص اور علاج نہ ہوجائے تو یہ جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔ اس اسٹیج پر جسم کے مختلف حصوں جیسے ناک اور دانوں سے خون کا رسنا ، خون کے سفید خلیوں کا کم ترین سطح پر چلے جانا اورخون میں موجود پیلے رنگ کے مادے کا رسائو، بلڈ پریشر کم ترین سطح پر جانا خطرے کی علامات ہیں۔
اس لئے پاکستان کو ڈینگی سے پاک کرنے کے لئے شروع کی جانے والی مہم ’ڈینگی سے پاک پاکستان‘ کے تحت مورٹین نے نچلی سطح سے سرگرمیاں شروع کردی ہے۔ مہم میں نچلی سطح تک لوگوں کو ڈینگی سے بچائو کے طریقہ کارسے آگاہ کیا جائے گا۔ اور لوگوں کو ڈینگی سے محفوظ رہنے کے لئے 4 اہم طریقوں کو اپنانے پر زور دیا جائےگا ۔
ڈینگی سے محفوظ رہنے کے لئے 4 اہم طریقے یہ ہیں
- برتنوں اور ٹینکی میں موجود پانی کو ڈھک کررکھیں۔ گھروں کے آس پاس ڈھلانوں میں موجود پانی کو صاف کریں۔
- اردو گرد کے ماحول کو صاف رکھیں۔ کچرا دانوں کو باقاعدگی سے خالی کردیا کریں۔
- ڈینگی مچھروں سے بچائو کے لئے ڈینگی کے بچائو والی مصنوعات استعمال کریں۔ مثلاً مورٹین اسپرے، مورٹین کوائل، مورٹین نائیٹ زیپر وغیرہ
- ان طریقوں کو استعمال کرنے کے لئے دوسروں کو بھی ترغیب دیں۔ تاکہ ڈینگی سے پاک پاکستان ممکن ہوسکے۔
سندھ اور پنجاب حکومتوں کے تعاون سے مارٹین کی جاری ’ڈینگی سے پاک پاکستان‘ مہم کے سلسلے میں کراچی میں صفائی کے دوران لوگوں کو ڈینگی سے بچاﺅ سے متعلق حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اس مہم کو قومی سطح پر چلایا جائے گا اور پاکستان کو ڈینگی سے پاک کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گے۔
بلاگر افسر خان، کراچی
ایک تبصرہ شائع کریں