پاکستان کے شمال میں تباہ کن بارشیں، کوہستان میں لینڈ سلائیڈ نگ سے 21 افراد جان بحق، کئی زخمی


کوہستان (اردو وائس پاکستان نیوز ڈیسک) گزشتہ کئی روز سے جاری بارشوں نے تباہی مچا دی ۔ خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہستان میں لینڈسلائیڈنگ نے قیامت بپا کردی۔ لینڈ سلائیڈنگ کے نیچے آکر 21 افراد جان بحق ہوگئے۔ 20 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ملک کے شمال میں جاری تباہ کن بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن کے آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے جاری بارشوں کی وجہ سے شاہراہ رستم مکمل طور پر بند ہے۔ جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں۔ متعدد پلیں سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں اور مواصلات کا نظام معطل ہے۔ 

کوہستان کے کنڈیا کے علاقے میں کئی گھروں پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 30 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے، تاہم ریسکیوں کرکے کئی افراد کو بچا لیا گیا ۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 21 افراد ملبے تب دب کر جان بحق ہوگئے ہیں۔ مسلسل بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں ، مواصلاتی رابطے منقطع ہوجانے کی وجہ سے امداد پہنچانے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی