دبئی (اردو وائس پاکستان ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سابق رہنما آصف ہاشمی کو دبئی میں انٹر پول نے گرفتا رکرلیا ہے۔
نیب کی تحقیقات سے بچ کر دبئی فرار ہونے والے آصف پر 5 بلین ڈالر بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات ہورہی ہیں۔ اس سلسلے میں نیشنل اکاونٹیبلٹی بیورو نے انٹرپول سے رابطہ کیا تھا اور ریڈ وارنٹ جاری کرتے ہوئے ہاشمی کے پاسپورٹ کی تفصیلات بھی انٹرپول کو فراہم کردی تھی۔
ہاشمی کے خلاف تحقیقات چند ماہ پہلے شروع کی گئیں تھیں۔ ہاشمی ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ (ای ٹی بی بی) کے سابق چیئرمین رہ چکے ہیں اور اپنے چیرمین شپ کے دوران بڑی بد عنوانی کے الزامات ان پر لگے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں