رات گئے پشاورمیں مدرسے پر حملہ ؛ 15 افراد زخمی

پشاور(ویب ڈیسک) پشاور میں جماعت الدعوۃ کے مدرسے پر رات گئے حملے میں 3 بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس کنٹونمنٹ پشاور کاشف نے بتایا کہ نامعلومحملہ آوروں نے تہکال کے علاقے میں واقع بیت المکرمہ اہل حدیث مدرسے پر فائرنگ کی اور دستی بموں سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے وقت مدرسے میں موجود لوگ درس کے بعد رات کے کھانے میں مصروف تھے۔ حملے کے دوران ایک حملہ آور بھی شدید زخمی ہوا جسے ممکنہ طور پر ساتھیوں کی ہی گولی لگی، زخمی حملہ آور کو پہلے خیبر ٹیچنگ ہسپتال لے جایا گیا جہاں سی ٹی اسکین کی سہولت نہ ہونے کے باعث اسے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا، جہاں وہ تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔ ایس پی کاشف نے مزید کہا کہ زخمی حملہ آور سے تفتیش کے بعد مدرسے پر حملے کے وجوہات سامنے لائی جاسکیں گے۔

خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ذرائع نے مدرسے پر حملے میں 16 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی، جن میں سے 4 کو علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی