وارد ٹیلی کام پاکستان میں پہلی مرتبہ گلوبل ایل ٹی ای رومنگ سروسز متعارف کروارہا ہے۔





لاہور:  پاکستان کی سب سے قابل اعتماد موبائل فون سروس وارد ٹیلی کام صارفین کو پاکستان میں پہلی بارگلو بل ایل ٹی ای (LTE) رومنگ سروسز کی سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔وارد ٹیلی کام‘ سائینورس (Syniverse)کے آئی پی ایکس نیٹ ورک سلوشن اور ڈائیامیٹر سگنلنگ سروسز( IPX Network Solution and Diameter Signaling Services)کی مدد سے یہ سہولت فراہم کرے گاتا کہ اس کے صارفین دنیا بھر میں ایل ٹی ای کی رومنگ سروسز سے مستفید ہوسکیں۔ معاہدے کے تحت وارد ٹیلی کام اپنے بیرون ملک سے آنے والے صارفین کو پاکستان میں 1500سے زائد مقامات پرایل ٹی ای کی سروسز فراہم کرے گا۔

ایل ٹی ای پاکستان میں ایک اہم موبائل فون سروسز کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے اور گزشتہ چند سالوں میں اس کے مقامی اوربیرون ملک سے آنے والے صارفین کی تعداد میں بھی مستحکم اضافہ ہوا ہے ۔وارد ٹیلی کام کی انٹرنیشنل بزنس ڈائریکٹر عصمہ خان نے کہا ہے کہ ایل ٹی ای سروس تیزی سے نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی(Next-Generation Technology) سے موبائل سروس کا معیار بنی ہے اور ہمارے صارفین بھی ہم سے توقع کرتے ہیں کہ ان کو LTEکی سروس ہر جگہ میسر ہو۔انہو ں نے کہا کہ سائینورس کے اشتراک سے ہمیں عالمی معیار پر ایل ٹی ای کی سروس کی فراہمی میں مدد ملے گی اور ہمارے صارفین جہاں بھی سفر کریں ‘ ہم انہیںایل ٹی ای کی بہترین اور معیاری خدمات کی فراہمی سے ان کی توقعات کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ 

سائینورس کے آئی پی ایکس نیٹ ورک سلوشن اور ڈائیامیٹر سگنلنگ سروس عالمی معیار پر ایل ٹی ای نیٹ ورکس کا رابطہ قائم کرتے ہیں تاکہ کہیں بھی اور کسی بھی وقت ایل ٹی ای کی سروسز سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ایل ٹی ای کی اس قسم کی سروس کیلئے آئی پی ایکس نیٹ ورک کی ڈویلپمنٹ ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے ‘ یہ ڈویلپمنٹ ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتی ہے‘جو کہ ایل ٹی ای اور ایل ٹی ای رومنگ کو ممکن کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ڈائیامیٹر سے انڈسٹری اسٹینڈرڈ سگنلنگ پروٹوکول ممکن ہوتاہے تاکہ مکمل راوٹنگ اور پیغامات کی ڈلیوری ممکن ہو سکے ۔ 

سائینورس اپنے آپریٹرز کو گلوبل ایل ٹی ای سروس اورکمپنی کے تمام آئی پی نیٹ ورکس کورابطہ قائم کرنے کے حوالے سے پیش آنے والی مشکلات کا بہترین حل فراہم کرتاہے ۔اس وقت یہ سسٹم دنیا کے 66ممالک میں 320آپریٹرز کے ساتھ 2300ایل ٹی ای رومنگ روٹس کے کنکشن کے حوالے سے کام کر رہا ہے ۔ 

اس ضمن میںسائینورس کی یورپ ‘ مشرق وسطیٰ ‘ افریقہ اور انڈیا میں سیلز کے ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ مہیش پرساد نے کہا کہ GSMAکے اندازے کے مطابق 2020ءتک ایل ٹی ای کے عالمی سطح پر صارفین کی3ارب ہو جائے گی جو کہ دنیا کی کل آبادی کا 60فیصد ہونگے‘ ایسے میں ایل ٹی ای کے کنکشن اور سروسز میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ہم عالمی سطح پر ایل ٹی ای کی سروسز فراہم کرنےوالے بانیوں میں سے ہیں لہذا ہم اپنی خصوصیات اور تجربہ کا استعمال کریں گے تاکہ وارد ٹیلی کام جلد از جلد اور اغلاط سے پاک ایل ٹی ای رومنگ سروسز کو عالمی سطح پر متعارف کروا سکے ۔#

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی