ایل جی الیکٹرونکس کے سال 2016 کی پہلی سہ ماہی کے منافع میں 65.5 فیصد اضافہ

سیول / کراچی:  ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے سال 2016 کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ایل جی نے سال 2015 کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 65.5 فیصد اضافے کے ساتھ 420.25 ملین آپریٹنگ منافع حاصل کیا۔

ایل جی الیکٹرانکس کے غیرآڈٹ شدہ نتائج کے مطابق ایل جی ہوم ایپلائنس اینڈ ایئر سلوشن کمپنی نے اس سہ ماہی کے لئے سب سے زیادہ 339.23 ملین ڈالر آپریٹنگ آمدن حاصل کی ہے جبکہ ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی نے 278.84 ملین ڈالر کا آپریٹنگ منافع حاصل کیا اور دونوں کی آپریٹنگ آمدن سال 2015 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں زائد ہے۔ ایل جی موبائل کمیونکیشنز کمپنی کو 168.2 ملین ڈالر کا آپریٹنگ خسارہ ہوا جس کی وجہ جی فائیو اسمارٹ فون کے حوالے سے مارکیٹنگ کے بڑھتے اخراجات ہیں جبکہ ایل جی ویہکل کمپونینٹس کمپنی نے 13.14 ملین ڈالر کا قدرے کم نقصان ظاہر کیا جس کی وجہ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ میں زیادہ سرمایہ کاری ہے۔ 



ایل جی کی مجموعی گلوبل فروخت اور منافع میں دوسری سہ ماہی میں اضافہ متوقع ہے اور ریوینیو دہرے ہندسے میں جانے اور زیادہ منافع کا امکان ہے جبکہ ایل جی کی اپنی مختلف مصنوعات، جی فائیو اسمارٹ فون اور 4Kالٹرا ایچ ڈی اولیڈ ٹی وی سے متعلق پر اہم حکمت عملی پر توجہ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ایل جی ہوم ایپلائنس اینڈ ایئر سلوشن کمپنی نے گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 4 فیصد اضافے سے 3.51 ارب ڈالر ہوگئی جس کی وجہ مصنوعات کی فروخت میں اضافہ اور بزنس ٹو بزنس آپریشنز میں پیش رفت ہے۔ اس کا آپریٹنگ منافع اور آپریٹنگ مارجن 9.7 فیصد ہے جو ایل جی ہوم ایپلائنسز کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ مقامی کورین مارکیٹوں میں ریونیو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 11 فیصد اضافہ ہوا جس کی بڑی وجہ ٹوئن واش واشنگ مشینز، اعلیٰ معیار کے ریفریجریٹرز اور کمرشل ایئر کنڈیشنرز کی کی شاندار کارکردگی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں کمی اور ناسازگار کرنسی ایکسچینج سے مشرق وسطیٰ، جنوبی امریکہ اور سی آئی ایس جیسی مارکیٹوں پر منفی اثر پڑا جبکہ شمالی امریکہ اور یورپ میں ریونیو بدستور مستحکم رہا۔

ایل جی موبائل کمیونیکیشنز کمپنی کی سیلز گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 15.5 فیصد کمی سے 2.46 ارب ڈالر رہیں۔ 13.5 ملین اسمارٹ فون کی شپمنٹس گزشتہ سال اسی سہ ماہی اور گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 12 فیصد کم رہیں جس کی بڑی وجہ فروخت میں سست روی کے ساتھ موجودہ بنیادی ماڈلز کی شپمنٹس میں کمی ہے اور اس کی بڑی وجہ ایل جی کا جی فائیو کا حال ہی میں متعارف ہونا ہے۔ اسمارٹ فون کی مارکیٹ میں مسابقت جاری رہنے سے قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے جس کے باعث ایل جی نے جی فائیو اسمارٹ فون کی عالمی سطح پر مضبوط سرپرستی رکھنی ہے اور اپنی درمیانی سطح کی نئی ایکس سیریز متعارف کرانی ہے۔

ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کا ریونیو گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 2.3 فیصد کی کمی سے 3.6 ارب ڈالر رہا جس کی وجہ کسی حد تک شمالی امریکہ اور یورپ میں ٹی وی کی شپمنٹس میں کمی آنا ہے۔ 7.7 فیصد مستحکم آپریٹنگ مارجن کے ساتھ ساتھ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں آپریٹنگ آمدن میں 207 فیصد اضافہ ہوا جس کی بڑی وجہ اعلیٰ معیار کا اولیڈ ٹی وی اور 4Kاولیڈ ٹی وی مصنوعات کی بڑھتی طلب ہے۔ اگلی سہ ماہی میں بہتر قیمت اور مسابقت کے اعتبار سے منافع میں بہتری کی توقع ہے۔

ایل جی ویہکل کمپونینٹس کی سیلز گزشتہ سال کے مقابلے میں 55 فیصد اضافے سے 493.2 ملین ڈالر ہوگئیں ۔ ایل جی کے آٹوموٹو انفوٹینمنٹ بزنس کے بڑھتے ہوئے کاروبار کے باوجود منافع میں کمی آئی جی کی وجہ ریسرچ و ڈیولپمنٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری ہے۔ ایل جی کا آٹو موٹو بزنس مثبت ہے اور الیکٹرک ویہکل کے حصوں میں طلب بڑھنے کا امکان ہے جبکہ ایل جی عالمی رسائی میں وسعت لاکر نئے صارف بنا رہا ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی