یوفون کی جانب سے فائر فائٹنگ کے عالمی دن پر #یوفون ٹاور پرخصوصی ڈرل کا انعقاد

نٹرنیشنل فائر فائٹر ڈے کے موقع پر یوفون کے سی ای او رینر راتھ گیبر فائر فائٹر ز کے ساتھ یوفون ٹاور پر آتشزدگی سے بچاﺅ کی ڈرل کے بعد گروپ فوٹو میں موجود ہیں۔ 

اسلام آباد:  یوفون نے فائر فائٹرز کے عالمی دن بدھ کو اسلام آباد کے بلو ایریا میں یوفون ٹاور پر آتشزدگی سے بچاﺅ کی مشق کا انعقاد کیا جس میں 700 ملازمین نے شرکت کی۔ 

ہر سال 4 مئی کو فائر فائٹنگ کے بین الاقوامی دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ ان آگ بجھانے والوں کی خدمات کو تسلیم کیا جائے جو انسانوں اور املاک کے تحفظ کے لئے اپنی زندگیاں وقف کرتے ہیں اور اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالتے ہیں۔ 

اس موقع پر یوفون کے سی ای او رینر راتھ گیبر (Rainer Rathgeber) نے بتایا، "اس مشق کے ذریعے ہمارے ملازمین کو مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور یہ مشق آگ بجھانے کے کام کو بھی کسی حد تک آسان بنائے گی۔ اس مشق کا مقصد یہ ہے کہ ملک کے فائر کوڈ سے مطابقت لائی جائے اور دنیا بھر میں فائر فائٹرز کی قربانیوں کو تسلیم اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے۔ "

انہوں نے کہا،" یوفون سماجی طور پر ایک ذمہ دار کاروباری ادارہ ہے جو قوانین کی پاسداری کے ذریعے اپنے ملازمین کی حفاظت کا خیال رکھتا ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں کہ ہمارے تمام ملازمین کام کرنے کی جگہ پر حفاظتی طریقوں سے اچھی طرح واقف ہوں۔"

پاکستان کے فائر کوڈ کے مطابق بلند عمارتوں میں آتشزدگی سے بچاﺅ کی مشقوں کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جانا چاہیئے۔ یہ مشق انتظامی اسٹاف اور وہاں موجود افراد کے لئے تھی۔ 

فائر فائٹرز کے عالمی دن کے اہم پہلو ¿ں میں تفصیلی ٹریننگ، بھرپور اہمیت پر ضرور اور آتشزدگی کی روک تھام شامل ہیں۔دنیا بھر میں فائر فائٹنگ اور ان کے اداروں کو اسکول، مقامی سطح پر علاقے، عوامی مقامات، اسمبلیوں اور اپنے خاندانوں کے لئے بھی آتشزدگی سے روک تھام کے سلسلے میں مستقل زور دینے کی ضرورت ہے۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی