کراچی: ایچ بی ایل اور ماسٹر کارڈ نے ایچ بی ایل پلازہ میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں ایچ بی ایل نساءڈیبٹ ماسٹر کارڈ متعارف کروادیا ۔ایچ بی ایل نساءڈیبٹ ماسٹر کارڈ سروس کا اجراءبینک کی جانب سے خواتین کیلئے مخصوص بینکنگ پلیٹ فارم میں ایک اضافہ ہے ۔
ایچ بی ایل پاکستان کے ان اداروں میں شامل ہے جن میں خواتین کسٹمرز کی تعداد بہت زیادہ ہے اور اسی مناسبت سے بینک ملک بھر کی لاکھوں خواتین کو ایچ بی ایل نساءکے ذریعے بینکنگ خدمات اور پروڈکٹس سے منسلک کرنے کا عزم رکھتا ہے۔
اس تقریب میں محترمہ سیماکامل ، ہیڈ آف برانچ بینکنگ ، نوید اصغر ، چیف مارکیٹنگ آفیسر ، دانش ہاشمی ، ہیڈ آف ریٹیل پروڈکٹس گروپ اور محترمہ سمیرہ عمر ، ہیڈ آف ویمن مارکیٹ پروگرام نے ایچ بی ایل کی نمائندگی کی۔
تقریب میں ماسٹر کارڈ کے سینئر آفیشلز بشمول جناب اورنگزیب خان، وائس پریزیڈینٹ اور کنٹری منیجر ، پاکستان اور افغانستان ، محترمہ ایلسن ینک ، ڈائریکٹر، گروپ ہیڈ ، مارکیٹ ڈیولپمنٹ ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ ، اور نبیل احمد ، وائس پریذیڈینٹ ، بزنس ڈیولپمنٹ ، پاکستان اور افغانستان شامل تھے۔
تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محترمہ سیما کامل نے کہا ” ایچ بی ایل نساء کو متعارف کروانا ہمارے اس عزم کا حصہ ہے جس کے تحت ہم بینکنگ کی سہولیات سے محروم ایک بہت بڑے طبقے کو مالی شعبے سے منسلک کرنے کے لئے مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ہمارا مقصد یہ ہے کہ ملک بھر کی خواتین ترجیحی بنیادوں پر ایچ بی ایل کا انتخاب کریں ، اس حوالے سے ایچ بی ایل نساءڈیبٹ کارڈ ہماری منفرد پروڈکٹس کی رینج میں ایک بہترین اضافہ ہے۔“
ماسٹر کارڈ ، وائس پریزیڈینٹ اور کنٹری منیجر ، پاکستان اور افغانستان، جناب اورنگزیب خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ،” دنیا بھر کی خواتین کو مالی شعبے میں شامل کرنا، ماسٹر کارڈ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ایچ بی ایل نساءڈیبٹ ماسٹر کارڈ جیسی منفرد پروڈکٹ کا اجراء ہماری اس سوچ کو حقیقت میں تبدیل کرنے کی سمت میں ایک اور اہم قدم ہے۔ ہم ایچ بی ایل کے اشتراک سے پاکستانی خواتین کی ضروریات کے مطابق مالی سروسز اور فوائد کے حامل اس کارڈ کے اجراءپر بہت خوش ہیں کیونکہ دونوں ادارے معاشرے کے اس اہم طبقے کو مالی خودمختاری دینے پر یقین رکھتے ہیں۔“
محترمہ ایلسن ینک ، ڈائریکٹر، گروپ ہیڈ ، مارکیٹ ڈیولپمنٹ ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ، ماسٹر کارڈ نے کہا ” پاکستان ماسٹر کارڈ کے لئے ایک بہت اہم ملک ہے اور ہم ایچ بی ایل کے اشتراک سے ملک میں اپنی سروسز کے دائرے کو وسیع کرنے پر مسرور ہیں ۔ ایچ بی ایل کے ساتھ یہ اشتراک خواتین کی مالی شعبے میں شمولیت میں کردار ادا کرے گا اور ان کو ایسے بہت سے مواقع فراہم کرے گا جو صرف مالی آزادی اور تحفظ سے حاصل ہوتی ہیں۔ “
ایچ بی ایل پاکستان کا سب سے بڑا نجی بینک ہے ۔دنیا کے چار براعظموں کے 25 ممالک پر پھیلے ہوئے بینک کی 1600 سے زائد برانچز اور 1900 سے زائد اے ٹی ایمز ہیں ۔ بینک کے صارفین کی تعداد 85 لاکھ سے زیادہ ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں