انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی ایس آئی گلوبل سلوشن کی جانب سے پاکستان میں 1.15 ارب کی سرمایہ کاری کا اعلان

کراچی:  بین الاقوامی آئی ٹی کمپنی ایس آئی گلوبل سلوشن (SI Global Solution) نے غیرملکی سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کے اندر اپنے آئی ٹی بزنس میں وسعت لانے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں 1.15 ارب روپے مالیت کے درمیانی مدت کے منصوبوں کے فنڈز مختص کرنے کے لئے ایس ایس سی گلوبل اور مونولیتھک رسک (Monolith Risk) کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرلئے گئے ہیں۔ 



پاکستان میں درپیش چیلنجز کے باوجود ایس آئی گلوبل سلوشن نے آئی ٹی انڈسٹری میں بہتری اور پائیداری لانے کے لئے عالمی مارکیٹ میں ممکنہ امکانات سے متعلق بین الاقوامی ماہرین کو طلب کرلیا ہے۔ یہ سرمایہ کاری موبائل ایپلی کیشنز کی ڈیولپمنٹ کی ترقی کی بنیاد رکھنے، کاروباری مشاورت، پاکستان بھر کے آئی ٹی سسٹم میں انٹیگریشن کے ساتھ فریش گریجویٹس کی تیاری اور اس سے متعلق کاروبار کے لئے استعمال کی جائے گی۔

اس بارے میں ایس آئی گلوبل سلوشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نعمان سعید نے بتایا، 'پاکستان کی ترقی میں شامل اہم وجوہات میں ایک وجہ ٹیکنالوجی میں پیش رفت اور عالمی بزنس مارکیٹ میں شامل ہونا ہے۔ بہت سے بہترین کاروباری آئیڈیاز ناکافی وسائل کے باعث قابل عمل نہیں بن پاتے ۔ اسی وجہ سے اس سرمایہ کاری کے ذریعے ہم اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ کاروباری مواقع کو خالی نہ چھوڑا جائے۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور یہ شراکت داری اس ضمن میں سہولت فراہم کرے گی۔'

ایس آئی گلوبل سلوشن کے ساتھ معاہدے اور اتحاد کے حوالے سے ایس سی سی گلوبل لمیٹڈ کے ڈائریکٹر آئن اسٹیورٹ (Iain Stewart)نے بتایا، 'مجھے یقین ہے کہ اس سے ہمیں فائدہ ہوگا اور ہم مل کر پاکستان میں اپنی مہارت متعارف کرائیں گے تاکہ بہترین پروڈکٹ کی فراہمی ہو۔ مجھے امید ہے کہ اس کے نتیجے میں طویل المیعاد اور بہترین تعلق قائم ہوگا۔ '

آئن اسٹیورٹ فی الوقت برطانیہ میں قائم کنسلٹنسی کے لئے کام کررہے ہیں جس کا سیکورٹی ریسپانس سسٹمز کی تیاری میں وسیع تجربہ ہے جبکہ مونولیتھ رسک (Monolith Risk) کے شریک بانی کیرل فریڈرک آرکیٹیکچرل ڈیزائن کے میدان میں بھرپور علم رکھتے ہیں۔ ان کی مہارت سے پاکستانی انفراسٹرکچر اور کرائسز مینجمنٹ میں ترقی کے لئے جدید سہولیات لائی جائیں گی۔
پاکستان کے مختلف صنعتوں بالخصوص آئی ٹی سیکٹر میں ترقی کے بڑھتے رجحان کے ساتھ حالیہ پیش رفت اور سرمایہ کاری سے اس شعبے میں کئی گنا ترقی آئے گی جس کے نتیجے میں پاکستان کو عالمی مقام تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

ایس آئی گلوبل سلوشن کا تعارف
ایس آئی گلوبل سلوشن بین الاقوامی طور پر امریکہ، متحدہ عرب امارات اور مقامی طور پر پاکستان کے شہر لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں سسٹم انٹیگریٹر اور کنسلٹنسی کمپنی کے ساتھ ایک تیزی سے ترقی کرنے والا ادارہ ہے۔ یہ ایپلی کیشن سروسز، کلاو ¿ڈ سلوشنز، ہائی اینڈ سرورز، خدمات کے انتظام اور آو ¿ٹ سورسنگ، موبلیٹی/اینڈ یوزر سروسز، سیکورٹی کی خدمات، سروس مینیجمنٹ اور سوشل بزنس میں پیشہ ورانہ مہارت رکھتی ہے۔ ایس آئی گلوبل سلوشن حکومتی، کاروباری، دفاعی، ٹیلی کام، مالیاتی، تعلیمی اور نجی شعبوں میں درکار معلومات میں مہارت رکھتی ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی