سیکریٹری_خزانہ بلوچستان مشتاق_رئیسانی کے گھر سے قوم کا خزانہ برآمد، صوبے کو کس قدر لوٹ لیا جاتاہے دیکھئے


بلوچستان (اردو وائس پاکستان مانیٹرنگ ڈیسک 7 مئی 2016) سیاست دان اور بیروکریٹ کس طرح قومی خزانے کو لوٹ رہے ہیں۔ نیب نے سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے گھر چھاپہ مارا ہے رئیسانی کے گھر سے بکسوں، بیگوں اور کارٹنز میں چھپائے گئے کڑک نوٹ برآمد ہوئے ہیں جنہیں انسان تو نہ گن سکے لیکن مشینیں بھی گنتے گنتے گرم ہوگئیں۔ جی ہاں نیب نے رئیسائی نے گھر سے 63 کروڑ روپے نقد اور چار کروڑ روپے کی مالیت کا سونا برآمد کر لیا ہے۔ اورملزم مشتاق رئیسائی کو اربوں روپے کی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

نیب بلوچستان کی جانب سے یہ اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔ اس دوران صوبائی دارالحکومت میں سیکریٹری خزانہ کے گھر سے نوٹوں اور سونے کا خزانہ ایک بڑا خزانہ پکڑ لیا۔ اربوں کی کرپشن کے الزام میں گرفتار مشتاق رئیسانی کی نشاندہی پر نیب بلوچستان کی ٹیم ملزم کے گھر پہنچی تو نوٹوں سے بھرے بیگ، سونا اور اہم دستاویزات برآمد ہوئیں، درآمد ہونے والوں میں بڑی تعداد ،ہإ غیرملکی کرنسی بھی شامل ہے۔


نوٹ اتنے زیادہ تھے کہ نیب کو نوٹ گننے کیلئے تین مشینیں منگوانا پڑیں، اور گنتے گنتے مشینیں بھی گرم ہوگئیں۔ برآمد شدہ رقم میں 63 کروڑ روپے کی پاکستانی اور غیرملکی کرنسی شامل ہے، چار کروڑ کا سونا اور کروڑوں مالیت کی جائیدادوں کے کاغذات بھی ملے ہیں۔ نیب کی ٹیم کرنسی، سونے اور دستاویزات سے بھرے بیگ گاڑی میں ڈال کر لے گئی۔ پہلے نیب نے صبح کے وقت صوبائی فنانس ڈیپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر مشتاق رئیسانی اور چند دیگر افسروں کو حراست میں لیا تھا، جس پر محکمہ کے ملازمین نے مظاہرہ کیا اور نیب کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔

بلوچستان حکومت نے سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو معطل کر دیا ہے اور سیکریٹری داخلہ اکبر حسین درانی کو محکمہ خزانہ کا اضافی چارج دے دیا ہے۔ دوسری جانب مشیر خزانہ بلوچستان میر خالد لانگو نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کیلئے اپنے قائد کی ہدایت پر عہدہ چھوڑا، مجھ پر کسی قسم کا الزام نہیں ہے۔

مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کا مزید کہنا تھا کہ میرے محکمے کے سیکریٹری پر الزامات لگے ہیں، تحقیقات میں صوبائی حکومت نیب کی معاونت کرے گی۔ میر خالد لانگو نے یہ بھی کہا کہ ہم کرپشن کے ناسور کے خلاف ہیں۔


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی