سکولوں اور کالجوں کے تحفظ ، کرائمز کی روک تھام کے لئے رینجرز نے اپلی کیشن تیار کرلی


کراچی ( اردووائس آف پاکستان 8 مئی 2016) پاکستان رینجرز نے کراچی بھر کے سکولوں اور کالجوں کے تحفظ کے لئے پروٹیکشن سسٹم تیارکیا ہے۔ یہ سسٹم ایک کمپیوٹر بیسڈ اپلی کیشن ہے جس سے تعلیمی اداروں کو دہشت گرد حملوں سے تحفظ فراہم کیا جاسکے گا۔ یہ بات رینجرز کے کرنل قیصر نے میڈیا کو بتائی۔

سندھ کے مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو اور پولیس کے سینیئر آفیسرز کے ہمراہ کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں رینجرز کے کرنل قیصر نے بتایا کہ یہ سوفٹ ویئر سمارٹ فونز پرڈاون لوڈ کرکےاستعمال کیا جا سکتا ہے۔ 

کرنل قیصری نے کہا کہ ’’ہم نے ایک اپلی کیشن متعارف کرائی ہے جسے موبائل فونز پر آسانی سے ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ سسٹم کے اطلاق کے لئے ہم نے شہر کو 60 حصوں میں تقسیم کیا ہے، سکولوں اور کالجوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اپلی کیشن سٹریٹ کرائمز، چوری کی وارداتوں اور دیگر جرائم کے سدباپ میں بھی معاون ثابت ہوگی۔ ‘‘

چانڈیوں نے سندھ رینجرز کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’یہ اقدام نیشنل ایکشن پلان کے تحت اٹھایا گیا ہے۔ ہمیں اپنے قومی اداروں پر فخر ہے، کراچی میں بہتری کے لئے ہم ہمیشہ اپنے تجاویز ان کے سامنے رکھتے رہے ہیں۔



0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی