کارٹون نیٹ ورک نے سنڈے کی چھٹی کو بچوں کے لئے تفریح سے بھرپور بنادیا، بچوں کے لئے خصوصی کارنیوال کا انعقاد


کراچی: 22 مئی 2016:۔  یہ سرگرمیوں، فٹنس اور توانائی سے بھرپور دن تھا جس میں پاکستان کے صف اول کے بچوں کے چینل کارٹون نیٹ ورک نے گو ایکٹو کارنیوال (Go Active Carnival)کا انعقاد کیا۔ یہ کارنیوال ڈی ایچ اے گالف کلب کراچی میں منعقد ہوا جس میں سیکڑوں بچوں نے شرکت کی۔

گو ایکٹو کارنیوال کارٹون نیٹ ورک کے عالمی سطح کے انتہائی مقبول گلوبل فرنچائز 'موو اٹ موومنٹ' (Move It Movement)کا حصہ ہے۔ یہ کارنیوال بنیادی طور پر بچوں اور والدین کو شعور اور حوصلہ افزائی فراہم کرتا ہے کہ وہ صحت مندانہ طرز زندگی اختیار کریں۔ اس انٹرایکٹو کارنیوال کے ایک دن میں دو سیشنز منعقد ہوئے اور ہر سیشن میں سینکڑوں افراد نے اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں اور ان کے والدین نے حقیقی طور پر صحت مندانہ لائف اسٹائل سے متعلق مختلف سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ لوگوں نے بعض اسٹالز میں باسکٹ بال، کرکٹ اور رگبی، اوگی ورسز روچز ٹاگ آف وار اور فنٹاسٹک ریس میں شرکت کی جن میں روز مرہ زندگی میں فٹنس پر توجہ دینے پر زور دیا گیا۔ 






اس کے علاوہ کارنیوال میں کارٹون نیٹ ورک کے پسندیدہ کردار بلوسوم(Blossom)، ببلز اینڈ بٹرکپ (پاور پف گرلز)، ٹام اینڈ جیری، جونی براوو، فن اینڈ جیک (ایڈونچر ٹائم سے)، اسکوبی ڈو (اسکوبی ڈوبی ڈو سے) اور دیگر بہت سی چیزیں شامل تھیں۔

اس کارنیوال کے بارے میں ٹرنر انٹرنیشنل برائے جنوبی ایشیا کے سینئر وائس پریذیڈنٹ اور مینیجنگ ڈائریکٹر سدھارتھ جین نے بتایا، 'ہم بچوں کے لئے ہمیشہ جدت کو مرکزی اہمیت دیتے ہیں ، یہ ہمارا انتہائی اہم اثاثہ ہے۔ کارٹون نیٹ ورک کا مموو اٹ موومنٹ (Move it Movement)بین الاقوامی سطح پر ہمارے کامیاب اقدامات میں سے ایک ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ نہ صرف پاکستان میں اپنے صارفین کے ساتھ تعلق کو مستحکم کریں بلکہ ایسا تجربہ بھی روشناس کرائیں جس میں وہ بامعنیٰ انداز سے شامل ہوں۔ '

اس سلسلے میں ملک بھر سے بچوں نے گو ایکٹو کارنیوال آن ایئر مقابلے میں حصہ لیا اور جیتنے والوں نے کراچی کے سندباد آرکیڈ سے اس کارنیوال میں شرکت کے لئے پاسز وصول کئے۔ اس کے علاوہ، کارٹون نیٹ ورک نے بھرپور انداز سے اسکول کانٹیکٹ پروگرام (ایس سی پی) کا انعقاد کیا ہے اور اس ضمن میں آگہی پھیلانے کے لئے 30 اسکولوں کا وزٹ کیا گیا اور بچوں کو ریڈیو 1 ایف ایم 91 کے ساتھ آن ایئر مقابلوں میں شامل کیا گیا۔ اس سے کارنیوال کی رسائی مزید مستحکم ہوئی۔

کارٹون نیٹ کے گو ایکٹو کارنیوال کو کنور نوڈلز نے پیش کیا، پیڈل پاپ کے ساتھ اومور، نیسلے کوکو کرنچ، مائلو، سرچ ایکسل اور ہارلکس نے بطور ایسوسی ایٹ اسپانسرز کے طور پر تعاون کیا۔


ٹرنر انٹرنیشنل کا تعارف:
ٹرنر انٹرنیشنل اہم طور پر ٹرنر برانڈز بشمول سی این این، ٹی این ٹی، کارٹون نیٹ ورک، بوم رینج اور ٹی سی ایم ٹرنر کلاسیک موویز کے ساتھ ملک اور ریجن کے مطابق نیٹ ورکس اور لاطینی امریکہ، یورپ، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا پیسیفک کا بزنس آپریٹ کرتا ہے۔ یہ بزنس پے اینڈ فری ٹی وی چینلز کے ساتھ انٹرنیٹ سے چلنے والی سروسز اور بیرون ملک کمرشل پارٹنرشپ کے ساتھ مختلف تھرڈ پارٹی میڈیا ونچرزکا انتظام کرتا ہے۔ یہ وارنر برادرز اور ایچ بی او کے ساتھ مل کر ٹائم وارنر کی عالمی رسائی میں برتری فراہم کرتا ہے۔ ٹرنر 180 سے زائد چینلز آپریٹ کرتا ہے اور دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں 35 زبانوں میں 38 برانڈز رکھتا ہے۔ ٹرنر انٹرنیشنل ٹائم وارنر کمپنی ہے۔













0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی