لینوو نے انٹیل کی شراکت سے اسمارٹ میٹنگ روم سلوشن کے نام سے نئی ڈیوائس تیار کرلی


کراچی: دنیا کی صف اول کی پی سی فراہم کرنے والی کمپنی لینوو (Lenovo) نے انٹیل کمپنی کے اشتراک سے لینوو اسمارٹ میٹنگ روم سلوشن (Lenovo Smart Meeting Room Solution) کے نام سے جدید ترین ڈیوائس تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس میں انٹیل کے تھنک سینٹر ٹائنی ڈیسک ٹاپ (ThinkCentre Tiny desktop)اور انٹیل یونائٹ ٹیکنالوجی (Intel Unite technology)کی خصوصیات ہیں جو میٹنگ روم کے مقامات کو تبدیل کردے گا، ملازمین کے درمیان تعاون کے طریقے تبدیل ہوجائیں گے اور پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ تھنک ٹینک ٹائنی ڈیسک ٹاپ کے ساتھ انٹیل وی پرو (Intel vPro)سے انٹیل کی نئی یونائٹ ٹیکنالوجی کو برتری حاصل ہوجائے گی اور اس کی بدولت ڈیوائسز نئے یا موجودہ ڈسپلے، پروجیکٹرز، یا انٹرایکٹو وائٹ بورڈز کے ساتھ کسی تار کے بغیر منسلک ہوجائےں گیں۔ میٹنگ کے شرکاءایک ہی وقت میں چار پریزنٹیشنز پیش کرسکتے ہیں اور ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ جبکہ اسے شیئر بھی کیا جاسکتا ہے اور اس میں فوری طور پر اہم نوٹ تحریر یا نشان زد بھی کیا جاسکتا ہے۔

دو مختلف تحقیقات کے مطابق دفتروں میں میٹنگ وقت کے ضیاع کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اور ملازمین میٹنگز میں ماہانہ 22 گھنٹے صرف کرتے ہیں جبکہ 70 فیصد ملازمین کا ماننا ہے کہ میٹنگ کا وقت لاحاصل ہے ۔ میٹنگز کا انعقاد اور ڈسپلے یا پروجیکٹرز سے اسے کنیکٹ کرنا اکثر پیچیدہ معاملہ ہوتا ہے اور اس دوران میٹنگ کا قیمتی وقت ضائع ہوجاتا ہے جو پریشانی کا سبب بنتا ہے اور مجموعی تعلق پراثر پڑتا ہے۔ اب لینوو اسمارٹ میٹنگ روم سلوشن، تھنک سینٹر ٹائنی، وی پرو اور انٹیل یونائٹ کے ساتھ میٹنگ کے وقت سے متعلق نقصانات کا عملی طور پر خاتمہ ہوگیا ہے۔ اب ملازمین ایڈاپٹرز اور تکنیکی مشکلات سے نمٹنے کا حل تلاش کرنے کے بجائے کامیابی کے ساتھ باہمی تعاون کے لئے وقت نکال کر ٹیبل پر بہترین آئیڈیا پیش کرسکیں گے۔
مزید یہ کہ لینوو اسمارٹ میٹنگ سلوشنز ایک میٹنگ روم میں چار پریزینٹیشنز چلانے کی سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ اسی وقت یعنی ریئل ٹائم پر اس میں اضافی نوٹ یا تبدیلی بھی کی جاسکتی ہے۔ محفوظ پن کوڈز کے گھومنے کے ساتھ شرکا ء انٹیل یونائٹ کی جانب سے اپنی ڈیوائس میں تیار کردہ پن کوڈ کو ڈال کر میٹنگ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور اس کے ساتھ باسہولت انداز سے تمام شرکاءمیں مواد کو تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

لینوو ڈیسک ٹاپ، ورک اسٹیشن اینڈ اسمارٹ ہوم/ کمپیوٹنگ بزنس یونٹ کے وائس پریذیڈنٹ اور جنرل منیجر اویانگ جن نے بتایا، "ہم اپنے ملازمین کی کارکردگی میں مسلسل اضافے کے لئے پرعزم ہیں۔ لینوو اسمارٹ میٹنگ روم سلوشن ملازمین کے درمیان تعاون کو نئی سطح تک پہنچا دے گا۔"

لینوو کے بارے میں تازہ ترین معلومات کے لئے لینوو آر ایس ایس فیڈز کو سبسکرائب کریں یا ٹوئٹر اور فیس بک پر لینوو کو فالو کریں۔


1) ونڈوز 7،8.1 اور 10سے چلنے والے لیپ ٹاپ یا ٹیبلٹ ڈیوائسز

2) ورک فرنٹ کی 2015 اسٹیٹ آف انٹرپرائز ورک رپورٹ

3) مائیکرو سوفٹ 2005کی 2005مائیکروسوفٹ پرسنل پروڈکٹویٹی چیلنج

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی