پی پی اے ایف اور ماری پیٹرولیم کے درمیان " اسکول ایمپرومنٹ پروگرام " کے لئے معاہدہ

پاکستان پاورٹی ایلی ویشن فنڈ (پی پی اے ایف ) کے سی ای او قاضی عظمت عیسیٰ اور مری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او لیفٹنٹ جنرل ندیم احمد (ر) بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ اور ہرنائی میں 'اسکول ایمپرومنٹ پروگرام 'سے متعلق مفاہمتی یاد داشت کا تبادلہ کررہے ہیں۔ 


اسلام آباد:  پاکستان پاورٹی ایلی ویشن فنڈ (پی پی اے ایف) اور ماری پیٹرولیم لیمیٹڈ نے (ایم پی سی ایل) کوئٹہ اور ہرنائی اضلاع میں اسکول ایمپرمنٹ پروگرام متعارف کرانے کے لئے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت ایم پی سی ایل اور پی پی اے ایف نے تعلیم، انفراسٹرکچر، متبادل توانائی اور سوشل سیکٹر سروسز کے شعبوں میں مقامی شراکت داروں کی جانب سے نشاندہی اور دونوں اداروں کی باہمی رضامندی سے کام شروع کی غرض سے اتحاد قائم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ 

کوئٹہ و ہرنائی اضلاع میں اسکول ایمپرومنٹ پروگرام متعارف ، مختلف خدمات فراہم کی جائیں گی 

اس آزمائشی منصوبے میں دو سرکاری اسکول شامل ہیں۔ ان میں پہلا اسکول گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز اسکول استنگزئی، مرگٹ کوئٹہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ہرنائی ہیں۔ اس پروجیکٹ کے لئے ایم پی سی ایل کے کارباری سماجی ذمہ داری کے شعبے کے تحت مالی وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ 

ایم پی سی ایل نے پی پی اے ایف کے ساتھ اس آزمائشی منصوبے کے لئے شراکت داری کی ہے جو ملک میں کمیونٹی کے ذریعے ترقی لانے والا صف اول کا ادارہ ہے۔ پی پی اے ایف نے گزشتہ سالوں میں پسماندہ علاقوں کو کامیابی سے اس قابل بنایا ہے کہ ان کی وسائل اور خدمات تک رسائی ہو۔ 

ایم پی سی ایل کی کاروباری سماجی ذمہ داری کے شعبے کے تحت پاکستان بھر میں مقامی افراد کے لئے مختلف شعبوں میں ترقیاتی ضروریات پوری کرتا ہے۔ اس سلسلے میں بوقت ضرورت سماجی و فلاحی کام کئے جاتے ہیں اور ضلعی حکومت اور مقامی افراد سے مشاورت کے ساتھ اپنے ترقیاتی شراکتی اداروں کے ذریعے فلاحی کاموں پر عمل درآمد کرتے ہیں ۔ ایم پی سی ایل کے سی ای او/ایم ڈی لیفٹنٹ جنرل ندیم احمد (ر) نے اس موقع پر بتایا، "کاروباری سماجی ذمہ داری کے شعبے میں پائیداری اور سروس ڈیلیوری پر زیادہ توجہ دینے کے لئے حالیہ عرصے میں ایم پی سی ایل غیرمعمولی طور پر ڈھل گئی ہے۔ اس شراکت داری سے پسماندہ لوگوں کی خدمت کرنے کا ہمارا عزم بھرپور طور پر مستحکم ہوگا۔ "

پی پی اے ایف کے سی ای او قاضی عظمت عیسیٰ نے ایم پی سی ایل کی کاروباری سماجی ذمہ داری کے طریقے کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس شراکت داری کے ذریعے ایک منظم اور پائیدار انداز سے پسماندہ افراد کے مستفید ہونے کو یقینی بنایا جائے گا۔ 


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی