ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستان پاورٹی ایلی ویشن فنڈ (پی پی اے ایف) نے سماجی تنظیم چینجز ان ایجوکیشن (سی آئی ای) کے اشتراک سے ضلع کے گورنمنٹ پرائمری اسکولز، مڈل اسکولز اور ہائیر سیکنڈری اسکولز کے اساتذہ کے لئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا۔ ان ورکشاپس کا انعقاد پی پی اے ایف کے خصوصی اقدام لائیولی ہڈ انہینسمنٹ اینڈ پروٹیکشن آف اسمال کمیونٹی انفراسٹرکچر پروگرام (ایل اے سی آئی پی) کے تحت کیا گیا۔
ان ٹریننگز میں روٹس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچرز ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن (آر این آئی ٹی ای) کے ماہر ٹرینرز کو شامل کیا گیا جنہوں نے اساتذہ سے کلاس رومز سے متعلق تدریسی نظریات، حکمت عملیوں اور 21 ویں صدی کے تدریسی عمل اور ان پر عمل درآمد کے طریقوں کے بارے میں بتایا۔
ٹرینرز کی جانب سے اختیار کردہ طریقوں اور معیارات کے باعث گورنمنٹ اسکول کے اساتذہ کی تجزیاتی مہارتوں، کلاس روم کے انتظام اور جائزے میں اضافہ ہوا۔ گروپ سرگرمیوں کو اس طرح تیار کیا گیا کہ طالب علموں کی توجہ ٹیچر سے بڑھ کر خود اکتسابی طریقے سے سیکھنے کی جانب مائل ہو۔
ورکشاپس میں 31 خواتین اساتذہ اور 50 مرد اساتذہ نے شرکت کی جنہوں نے جدید رجحانات، جدت انگیز تدریسی آئیڈیاز اور ٹیم ورک سرگرمیوں سے متعلق سیکھا۔
اس تعلیمی پروگرام کے تحت ایل اے سی آئی پی نے اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کی نئے تدریسی طریقوں، اسباق کی منصوبہ بندی اور انتظام اختیار کرنے سے متعلق معاملات کی حوصلہ افزائی کی۔ جزوی تکمیل شدہ اور پرانے اسکولوں کو دوبارہ تعمیر کیا گیا یا انہیں بہتر بنایا گیا ہے تاکہ طالب علموں کو معیاری تعلیم فراہم کی جائے۔ ان اسکولوں میں بقدر ضرورت اضافی کلاس رومز، باو ¿نڈری والز، واٹر ٹینک، مرمت و تزئین، لیب کا سامان، لائبریری کی کتابوں، اسپورٹس کٹس اور بیت الخلا شامل کئے گئے ۔
ایل اے سی آئی پی کے سینئر جنرل منیجر محمد ندیم نے بتایا،
"اس پروگرام کے تحت پی پی اے ایف نے سرکاری اسکولوں کو درکار سہولیات جیسے اضافی کلاس رومز، بیت الخلاء، کمپیوٹر لیبس اور فرنیچر کو اپ گریڈ کیا ہے۔ اس اپ گریڈیشن کے علاوہ پی پی اے ایف نے سرکاری اسکول کے اساتذہ کے لئے ٹریننگز اور ریفریشر کورسز بھی شامل کئے جن کا مقصد یہ ہے کہ صوبے میں معیار تعلیم میں بہتری آئے۔ ایل اے سی آئی پروگرام کے تحت سرکاری اسکولوں کے 190 سے زائد اساتذہ (139 مرد اور 59 خواتین) کی بنیادی ٹریننگز کے ساتھ استعداد میں اضافہ کیاگیا ۔ "
خیبرپختونخوا میں اب تک 670 سرکاری اساتذہ (413 مرد اور 257 خواتین) کو اسکول مینجمنٹ، تدریسی طریقہ کار اور موضوع سے متعلق ٹریننگز فراہم کی جاچکی ہیں۔
ایل اے سی آئی پی نے حکومتی محکموں اور پیرنٹ ٹیچر اسکول مینجمنٹ کمیٹیز کی مشاورت سے ان اسکولوں کا انتخاب کیا۔ اس اقدام میں والدین، اساتذہ اور حکومت کی جانب سے حقیقی ضروریات کی نشاندہی اور پائیداری کو یقینی بنایاگیا ۔
ایک تبصرہ شائع کریں