جکارتہ، انڈونیشیا (اردو وائس پاکستان ویب ڈیسک) نارتھ سماترا محمدیہ یونیورسٹی میں طالب علم اورپرفیسر کے درمیان تھیسس کے ایشوپر مناظرہ اتنا بڑھا کہ پروفیسر کو جان سے ہی ہاتھ دھونا پڑا۔ یونورسٹی کی 57 سالہ پروفیسر ڈاکٹر ہج نورین لوبیس شعبہ تعلیم کی لیکچرر تھی۔ پروفیسر اور اس کے 21 سالہ شاگر رورمارڈو ساہ سیریگر کے ساتھ تھیسس کے معاملے پر تکرار ہوگیا جو بڑھ کر لڑائی کی شکل اختیار کرلی۔ شاگرد نے ان پر حملہ کردیا۔ کیپمس کے واش روم کے سامنے جھگڑا ہوا تھا، لوبیس پر حملہ ہوا تو واش روم کی طرف بھاگی۔ لیکن سیراگر نے اس کی گردن پر وار کیا۔ لوبیس چیخی اور زمین پر گر گئی۔
عوام جمع ہوگئی تو سیریگر باتھ روم میں چھپ گیا، جہاں پولیس آئی انہیں باتھ سے نکال کرگرفتارکرکے لے گئی اور تحقیقات کررہی ہے۔
لوبیس کے قتل پر یونیورسٹی انتظامیہ نے 2 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ڈائریکٹر سمیت پوری یونیورسٹی انتظامیہ نے لومیس کے قتل پر انہتائی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سوگ میں تدریس سمیت تمام انتظامی سرگرمیاں 2 روز تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں