لینوو نے ٹینگو ٹیکنالوجی سے لیس دنیا کا پہلا اسمارٹ فون فیب 2 پرو متعارف کرادیا


کراچی:  دنیا کی صف اول کی پی سی بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی لینوو (Lenovo) نے فیب 2 پرو (PHAB2 Pro) کے نام سے آگمینٹڈ ریالٹی کے ساتھ ٹینگو ٹیکنالوجی سے چلنے والا دنیا کا پہلا اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔ 

دوسرے اسمارٹ فون کے برخلاف فیب 2 پرو ٹینگو ٹیکنالوجی سے چلتا ہے جس میں گوگل کے مختلف سینسرز اور سافٹ ویئر کا امتزاج ہے۔ اس جدید ترین اسمارٹ فون میں آگمنٹڈ ریالٹی (اے آر) کا جدید ترین استعمال فراہم کیا گیا۔ مثال کے طور پر اے آر ایپس استعمال کرتے ہوئے طالب علم کلاس میں ورچول ڈائناسور لاسکتے ہیں اور اے آر ڈیٹا کے ذریعے اپنے سیکھنے کے عمل میں اضافہ لاسکتے ہیں، اس کے نتیجے میں وہ اس جانور کے اردگرد گھوم بھی سکتے ہیں۔ اے آر گیمنگ کے استعمال سے اپنی کچن ٹیبل پر بھی ورچول ڈومینو گیم کھیلا جاسکتا ہے، اپنے بیڈ روم میں ڈیجیٹل جانور کا اضافہ بھی لایا جاسکتا ہے اور گھر پر حملہ آور فرضی مخلوق سے نمٹنے کے لئے جوابی لڑائی کرسکتے ہیں۔ ٹینگو ٹیکنالوجی کے ساتھ فیب 2 پرو گھروں کے اندر میپنگ کے بارے میں لوگوں کے دیکھنے کا انداز تبدیل کرسکتا ہے جس سے گویڈی گو ایپ (GuidiGO app) کے ذریعے مستقبل کے آگمنٹڈ ریالٹی میوزیم کی سیر بھی کی جاسکتی ہے۔ ٹینگو کے ساتھ فیب 2 پرو اسمارٹ فون پر غیرمعمولی استعمال کی سہولت پیش کرتا ہے جس سے مستقل طور پر سیکھنے اور بہتری کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ 

لینوو کے وائس پریذیڈنٹ اور اینڈرائڈ اور کروم کمپیوٹنگ کے جنرل منیجر جیف میرے ڈیتھ نے بتایا، 
"ہم چاہتے تھے کہ اس کو حیران کن تصور کو تجارتی سطح پر موبائل ڈیوائس میں ڈھالا جائے۔ جب سے ہم نے ٹینگو دیکھا ہے، ہم جان گئے ہیں کہ یہ لوگوں میں جی پی ایس کی طرح مقبولیت حاصل کرسکتا ہے۔ تاہم فیب 2 پرو کو حقیقی طور پر گیم چینجر بنانے کے لئے ہم نے عام صارفین کے لئے کم قیمت رکھی ہے، یہ نہ صرف بالکل نئی فون ٹیکنالوجی ہے بلکہ مارکیٹ میں پیش کیا جانے والا پہلا فون ہے۔ "

گوگل میں انجینئرنگ ڈائریکٹر جانی لی نے بتایا، 
"ٹینگو ہماری ڈیوائسز سے فزیکل موشن اور جگہ کو محسوس کرسکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں یہ اس قابل ہوجاتا ہے کہ ہم کس طرح اپنے ارد گرد ماحول کو تبدیل کرسکیں۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ پوزیشنل ٹریکنگ کی افادیت کے ساتھ ڈیوائسز عوامی سطح پر قبولیت کی حامل ہیں۔ ہم خوش ہیں کہ فیب 2 پرو نئی صلاحیتوں کے ساتھ اس فون کو مزید کارآمد بنادے گا۔" 

کوالکوم ٹیکنالوجیز کے وائس پریذیڈنٹ ایلکس کیٹوزیان نے بتایا، 
"لینوو کو ٹینگو کے لئے ایک تیزرفتار اور قابل انحصار پلیٹ فارم کی ضرورت تھی اور ہمیں انتہائی خوشی ہے کہ انہوں نے اپنی جدید ٹیکنالوجی اور جامع ڈیزائن کے لئے کوالکوم اسنیپ ڈریگن 652 پروسیسر کا انتخاب کیا۔ لینوو، گوگل اور کوالکوم ٹیکنالوجیز کے درمیان گہری شراکت داری کے نتیجے میں یہ نیا اور جدید ترین اسمارٹ فون تیار ہوا ہے اور اس کا سوفٹ ویئر مکمل طور پر اسنیپ ڈریگن 652 میں چلایا گیا ہے۔ اس ضمن میں الگ سے کوپروسیسر یا ہارڈ ویئر کی ری سرٹیفکیشن کی ضرورت کے بغیر یہ لینوو کی جارحانہ حکمت عملی کی ضرورت پوری کرتا ہے۔ "

تین بنیادی ٹیکنالوجیز سے ٹینگو ٹیکنالوجی نے جنم لیا۔ موشن ٹریکنگ، ڈیتھ پرسیپشن (تھری ڈی اور کسی شے کے فاصلے کی عکسی صلاحیت کو سمجھنے )اور ایریا لرننگ ہے۔ موشن ٹریکنگ کے ذریعے فیب 2پرو تھری ڈی میں اپنی لوکیشن دیکھتا ہے۔ ایریا لرننگ اسمارٹ فون کی لوکیشن بتاتا ہے۔ ڈیتھ پرسیپشن کے ذریعے ڈیوائس سطحوں اور رکاوٹوں کی مدد سے اپنے ارد گرد کی دنیا کی شکل کا تجزیہ کرتی ہے۔ اور اب پہلی بار آپ کا اسمارٹ وژیولائز کرسکتے ہیں اورارد گرد کی اشیائ اشیاءاور ماحول کو سینسرز سے سمجھ سکتے ہیں۔ 

ٹینگو نے فیب 2 پرو اسمارٹ فون کوالکوم اسنیپ ڈریگن 652 پروسیسر کے ذریعے بہترین ہارڈ ویئر اور پروسیسنگ کو ملاتا ہے جس سے ایل ٹی ای 4جی کی کنکٹویٹی آجاتی ہے جبکہ یہ بروقت فعالیت، کیمرا اور سینسر پروسیسنگ کی استعداد کار سے لیس ہے۔ کمپیوٹر ویژن کی پروسیسنگ ایک جامع اور انتہائی بہترین کارکردگی کے اسنیپ ڈریگن پروسیسر کے ذریعے کی جاتی ہے جن میں ڈی ایس پی، آئی ایس پی اور انٹیگریٹڈ سینسر حب شامل ہیں۔ اسنیپ ڈریگن کا کمپیوٹنگ پلیٹ فارم ٹینگو کے ورک لوڈ کو متوازن بناتا ہے اور اسے پورے دن استعمال کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ اسنیپ ڈریگن 652 پروسیسر تیزی سے کام کرتا ہے اور مختلف کیمرا سینسرز، گیرو اور ایکسیلیرومیٹر سے موصول ہونے والے بھاری سینسر ڈیٹا کو پروسیس کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں وہ تیز روانی کے ساتھ آگمنٹڈ ریالٹی فراہم کرتا ہے جہاں تھری ڈی اے آر گرافک کے ذریعے ارد گرد کے ماحول کی زیادہ قدرتی انداز سے منظر کشی ہوتی ہے ۔ 

فیب 2 پرو میں ڈول بائی آڈیو کیچپر 5.1 کے ڈول آٹموس کے ذریعے بہترین معیار کی آڈیو کے ساتھ زندگی کے لمحات کو ویڈیو میں محفوظ بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اس ضمن میں تین مائیکروفونز ہیں جو شور میں کمی لانے کے ساتھ وسیع طور پر محفوظ بناسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ 16 میگا پکسل کا کیمرا بھی ہے جو بہترین ویڈیو ریکارڈنگ کے لئے کارآمد ہے۔ جب آپ آٹموس کا مواد ہیڈ فون پر دیکھتے ہیں تو آپ کو ایسا محسوس ہوگا کہ آپ اس کے درمیان موجود ہیں۔ 

 فیب 2 پلس میں 13 میگاپکسل کے ساتھ 13 میگاپکسل کے دو کیمرے ہیں۔ جس میں فوری فوکس، فاسٹ ایف 2.0 لینسز اور پیشہ ورانہ کیمروں جیسی خصوصیات ہیں جن کی بدولت یہ حقیقی تصویر کشی کرتا ہے ۔ اس کے ساتھ کیمرا سوفٹ ویئر بھی ہے جس میں مینوئل موڈ کے ساتھ دیگر اسپیشل ایفکٹس کی سہولت بھی شامل ہے ۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی