کوکا۔کولا بیوریجزپاکستان کی جانب سے مستحقین میں راشن کے 2ہزار پیکیجز تقسیم


کوکا۔کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ کے پبلک افیئرز منیجر عمران اصغر ڈوگر چوتھی سالانہ رمضان راشن مہم کے دوران مستحقین میں راشن تقسیم کررہے ہیں، اس مہم میں 50 لاکھ روپے مالیت کے راشن کے 2 ہزار ڈبے تقسیم کئے گئے۔


کراچی: کوکا۔کولا بیوریجز پاکستان (سی سی بی پی ایل) نے کامیابی کے ساتھ چوتھی سالانہ رمضان راشن تقسیم مہم مکمل کرلی۔ اس مہم میں ماہ رمضان کی روح کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر کے انتہائی پسماندہ طبقات سے تعلقات رکھنے والوں کی امداد کی گئی۔ رواں سال کمپنی نے اپنے ملازمین کے تعاون کے ساتھ 50 لاکھ روپے جمع کئے اور 10 ہزار افراد میں 2 ہزار فوڈ پیکجز تقسیم کئے گئے۔ گزشتہ چار سالوں میں کمپنی نے اپنے ملازمین کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے پسماندہ طبقات کو بنیادی خوراک کی فراہمی کے لئے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے کا تعاون فراہم کیا۔ 

سی سی بی پی ایل کے پبلک افیئرز اینڈ کمیونکیشنز ظفر عباس جعفری نے بتایا،
 "ہر اچھے کام کی ابتدا اپنے ارد گرد کے لوگوں سے ہوتی ہے۔ اس لئے ہر سال کی طرح رواں رمضان میں بھی ہم اپنے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ اس مہم میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیں۔ یہ ہمارے لئے اہم ہے کہ ہم ذاتی طور پر وہاں موجود ہوں، ان مستحق افراد کو صرف راشن تقسیم کرنے کے لئے نہیں ملیں بلکہ ان لوگوں کے ساتھ تعلق قائم کریں جہاں ہم فعال ہیں۔ اس مہم میں سی سی بی پی ایل کو ہمیشہ بہت سے قابل ذکر سبق حاصل ہوئے ہیں۔ جیسے کسی کی امداد سے ہم بطور ٹیم مستحکم ہوتے ہیں، بڑے کام کے لئے اپنے انفرادی اختلافات پر قابو پالیتے ہیں۔ ایک ادارے کے طور پر ہم معاشرے کی خدمت کے مواقع ہمیشہ تلاش کرتے رہتے ہیں کہ ان کی اس طرح مدد کریں جہاں انہیں سب سے زیادہ ضرورت ہو۔ "



0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی