محمود اچکزئی نے براہ راست خیبر پخونخواہ کو افغانستان کا حصہ قرار دے دیا

اسلام آباد ( وقائع نگار 30 جون 2016) پختون ملی عوامی پارٹی کے چیرمین محمود خان اچکزئی نے ملک سے غداری کی مثال قائم کردی۔ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے نیشنل اسمبلی کے ممبر ہونے کے ساتھ ملک کے خلاف ایسا بیان دے دیا جس نے پاکستانی حکام اور سچے پاکستانیوں کے دلوں کو ہلاکر رکھ دیا۔ اچکزئی نے حالیہ بیان میں پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کو افغانستا ن کا حصہ قرار دیتے ہوئے حکومت اور اداروں کو خبردار کیا ہے کہ افغان پناہ گزینوں کا اپنے ملک میں رہنے دیا جائے یہ انکی کی اپنی سرزمین ہے۔ 

اپنے متنازع اور انہتائی غیر دانشمندانہ بیان میں اچکزئی نے براہ راست صوبہ خیبر پختونخواہ کو افغانستان کا حصہ قرار دے دیا ہے۔ افغانی میڈیا میں چھپنے والے بیان میں اچکزئی نے افغان پناہ گزینوں سے ہمدردی جتاتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ ان کی اپنی سر زمین ہے جب تک چاہیں بلا خوف و خطر یہاں رہ سکتے ہیں۔ 


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی