اسلام آباد (آئی این پی) پہلا حج کرنے والے کودوبارہ حج کرنے کیلئے 10سال انتظار کرنا پڑے گا۔ وزارت مذہبی امور نے نئی تجویز پر غور شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ حج کے خواہش مندوں کو حج کا موقع دینے کیلئے مختلف تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے حالیہ قانون کے مطابق کوئی بھی شخص جس نے پانچ سالوں میں حج کیا ہو وہ دوبارہ حج نہیں کر سکتا ہے اب وزارت غور کر رہی ہے کہ یہ پابندی دس سال تک لگا دی جائے کہ دس سال میں کسی نے ایک بار حج کیا ہو تو وہ دوبارہ نہیں جا سکے گا۔دوسری تجویز یہ ہے کہ زندگی میں صرف ایک حج کی ہی اجازت ہو تاکہ ہزاروں کی تعداد میں حج کے خواہش مند زیادہ سے زیادہ فریضہ حج ادا کر سکیں۔ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے حج اخراجات زیادہ ہونے اور سرکاری سکیم کے تحت کم حاجی جانے کی وجہ سے ہر سال ہزاروں افراد فریضہ حج کی ادائیگی سے رہ جاتے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں