بھارتی سیاست دان کی بیٹی کی شادی پر نوٹوں کی بارش: 17 کروڑ کی ساڑی اور 90 کروڑ کی جیولری، جبکہ آدھا بھارت دو وقت کی روٹی سے محروم


بھارتی سیاست دان کی بیٹی کی شادی پر نوٹوں کی بارش: 17 کروڑ کی ساڑی اور 90 کروڑ کی جیولری، جبکہ آدھا بھارت دو وقت کی روٹی سے محروم

بنگلور (اردو وائس نیوز: ابوالحسنین 17 نومبر16) بھارتی کھرپ پتی سیاستدار کی بیٹی براہمنی 21 کی شادی راجیو ریڈی 25 سے ہوئی۔ شادی کی تمام تقریبات ہندو رسم و راج کے مطابق ہوئیں۔ راجیو حیدر آباد کے ایک صنعت کار وکرم دیوا ریڈی کا بیٹا ہے۔ بھارت کے ساتھ ساتھ بیرون بھارت بھی ان کا کاروبار ہے۔ برصغیر کی تاریخ کی سب سے مہنگی شادی کی تقریبات 5 دن جاری رہیں۔ جس میں زندگی کے ہر شعبے کی نمایاں شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹارز نے بھی شادی میں پرفارم کے لئے بلائے گئے تھے۔

سابق بھارتی سیاست گالی جاناردھان ریڈی بھارتی جنتا پارٹی کے لاء میکر رہ چکے ہیں۔ بلین روپے کے کرپشن کے الزام میں 40 ماہ جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت پر رہا ہیں۔ جناب نے سال 11-2010 میں مائنگ سکیم میں اربوں کی بدعنوانی میں ملوث نکلے تھے۔ جس کے بعد جیل میں ڈالے گئے تھے۔ 

شادی کی تقریب کی سیکیوریٹی کے لئے ریڈی نے 3000 کمانڈوز اور سیکیوریٹی گارڈز کرایہ پر حاصل کئے۔ 

شادی میں چنائی، حیدرآباد اور ممبئی کے فلم سٹارز کو بھی بلایا گیا تھا فلم سٹارز کے علاوہ دیگر سیلیبریٹیز بھی مدعو تھے۔

سابق بھارتی سیاست گالی جاناردھان ریڈی کی بیٹی براہمنی کی شادی پر نوٹوں کی بارش کردی گئی۔ جیولری سے لدی ساڑی کی قیمت 17 کروڑ ہے اور اس کے علاوہ دیگر جیولری 90 کروڑ کی بتائی جارہی ہے۔ ہیروں سے سجی ساڑی کی قیمت 17 کروڑ ہے۔ 9 نومبر 2016 کو بنگلور بھارت میں والی یہ شادی تاریخ پاک وہند کی سب سے مہنگی شادی تھی۔ بھارتی سیاست دان جانار دھان ریڈی کی بیٹی براہمنی کی شادی راجیو ریڈی سے ہورہی تھی۔ جانار دھان کی بیٹی کی شادی پر کل 500 کروڑ روپے پھونک دیئے جو کسی بھی شادی میں خرچ کی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے۔

شادی کی تقریب کو مزید پررونق بنانے کے لئے بھارت کے جانے مانے تیلوگو گلوگاروں کو لیکر سنگیت کا بھی اہتمام تھا۔ جس میں جانے مانے ادکاروں نے بھی شرکت کی۔ شادی میں 1000 سے زائد کھانوں کے اقسام تیار کئے گئے تھے۔ جس کے لئے پائے کے باورچی مختلف ممالک سے بلوائے گئے ہیں۔

اس شادی کی خبرین جیسے مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر چلنی شروع ہوئیں۔ تو جانار دھان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا ہے۔ ہر طرف سے لعن طعن ہورہی ہیں۔ ایک طرف ایک بھارت سیاست دان صرف ایک شادی پر 5 ارب روپے اڑا رہے ہیں دوسری جانب بھارت کی 22 فیصد عبادی 3 وقت کی خوارک سے محروم خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ 270 ارب بھارتی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ جہاں لڑکیوں کو گائے بکریوں کی طرح فروخت کر دیا جاتاہے۔ 



مختلف رپورٹس کے مطابق 50 فیصد بھارتیوں کے پاس مکان نہیں، 70 فیصد کو صاف ٹائیلیٹ دستیاب نہیں، 35 فیصد پینے کے صاف پانی سے محروم، 85 فیصد دیہات میں سکینڈری سکولز تک نہیں اور ان میں سے 40 فیصد رسائی سڑکوں سے بھی محروم ہیں۔ 

یہ تھیں کچھ جھلکیاں لیکن اصل حقائق اس سے بھی ڈراونے ہیں۔ دوسری جانب یہ لوگ جو ایک شادی پر 5 ارب لٹاتے ہیں۔ اس شادی پر بھارتیوں کا غصہ بالکل جائز ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی