پاکستان رینجرز کی گاڑی کو حادثہ، 3 جوان جاں بحق، 9 زخمی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افسوس حادثے میں رینجرز کے 3 جوان جان بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق
فتح جنگ روڈ پر رینجرز کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 جوان جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔ ذرائع نے موٹر وے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حادثہ گاڑی کا ٹائی راڈ توٹنے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 رینجرز اہلکار جاں بحق ہو گئے اور 9 زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں 2 اہلکاروں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے جن میں سے ایک اہلکار کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے تاہم علاج جاری ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی