موبائل کا وہ کونسا آپریٹنگ سسٹم ہے، جس نے 87 فیصد سمارٹ فونز پر قبضہ کر رکھا ہے

(اردو وائس آئی ٹی ڈیسک: ابوالحسنین)  دنیا میں اس وقت 7 سمارٹ فون او ایس یعنی آپریٹنگ سسٹمز دستیاب ہیں۔ جو یہ ہیں، انڈرائیڈ، آئی فون او ایس، آر ائی ایم (او ایس) ، ونڈوزموبائل او ایس، پام او ایس، ہپ ٹاپ او ایس اور سمبیان او ایس۔ 

مارکیٹ حصص:
انڈرائیڈ 87.5 فیصد، آئی فون او ایس 11.7 فیصد ، ونڈوزموبائل او ایس0.4 فیصد، 

دیگر کل ملاکے 0.3 فیصد
پام او ایس، ہپ ٹاپ او ایس اور سمبیان او ایس،  آر ائی ایم (او ایس)

لیکن ان میں سے سب سے زیادہ استعمال ہونے والا آپریٹنگ سسٹم انڈائیڈ ہے۔ جو گوگل کی ملکیت ہے۔ اس وقت عالمی سمارٹ فون مارکیٹ کے 87.5 فیصد حصے پر قابض ہے۔ 

سٹریٹیجک انالیٹکس کی سروے کے مطابق انڈرائڈ اس وقت ناقابل شکست ہے اور سمارٹ فونز کی ایک بڑی تعداد اسے استعمال کررہی ہے۔ اس کی وجہ اس OS  پر استعمال ہوسکنے والے سستے اور آسانی سے دستیاب ہونے والے سوفٹ ویئرز ہے۔ استعمال میں آسان ہونے کی وجہ سے یہ او ایس ہارڈ ویئر تیار کرنے والوں اور موبائل صارفین کے لئے زیادہ پر کشش ہے۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک سال پہلے ایک سہ ماہی میں 375.4 ملین سمارٹ فونز مارکیٹ میں آگئے تھے، اس سال اس میں 6 فیصد اضافہ ہوگیا جوکہ تیز ترین اضافہ ہے۔ سروے کے مطابق دیگر آپریٹنگ سسٹم ونڈوز اور بلیک بیری کی مارکیٹ شیئر گزشتہ سال کے 2.3 فیصد سے کم ہوکر 0.3 فیصد رہ گیا ہے۔

تحقیقی ادارے کے ڈائریکٹر نیل موسٹن کے مطابق بلیک بیری اور ونڈوز موبائل فونز میں سب کچھ ہونے کے باوجود  اوجھل ہوگئے کیونکہ حکمت عملی تبدیل ہورہی ہے۔ سام سنگ کی Tizen اور دیگر ابھرتے ہوئے پلیٹ فارمز محدود پروڈکٹس پروفائل اور معمولی ڈیویپلرز سپورٹ کی وجہ سے  کمزور پڑ گئے۔ 


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی