ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان جوڑے پر ڈنڈوں کی بارش کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

(ویب ڈیسک) بھارت کے صوبے اترپردیش کے ضلع بلندشہر کے علاقے میں انتہا پسند ہندوں نے مسلمان جوڑے کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق ہندو لڑکی مسلمان لڑے سے دوستی کرتی تھی اور شادی کرنے والی تھی۔ ہندوتوا کے انتہا پسندوں معلوم ہوا تو انہوں نے دونوں پر حملہ کردیا۔ دونوں کو گھر کے اندر بند کرکے ڈنڈوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ لڑکی رحم کے لئے چیختی رہی لیکن ہندوں نے ایک نہ سنی اور تشدد کرتے رہے۔ دونوں کو اتنا مارا کہ دونوں خون آلود ہوگئے۔ شدید تشدد کی وجہ سے بری طرح زخمی ہوگئے۔  خراج پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے میڈیا کو بتایا کہ ہندوں کو تشدد پر اکسانے والے ان کے علاقائی لیڈر سمیت 5 افراد کر گرفتار کرلیا ہے۔ ان کے علاوہ 20 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی