اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت دفاع نے نئے آرمی چیف کی تقرری کے لئے سمری وزیراعظم کو بھجوا دی۔ تفصیلات کے مطابق سمری سیکریٹری دفاع کی جانب سے بھجوا ئی گئی ہے جس میں 4 سینئر ترین فوجی افسران کے نام شامل ہیں۔ ان افسران میں لیفٹیننٹ جنرل قمرجاوید باجوہ، لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات، لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم اور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے کے نام شامل ہیں۔ موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف 28 نومبر کو عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں اس حوالے سے انہوں نے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیاہے جبکہ دوسری جانب ذرائع کا کہناہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کیلئے وزیراعظم نوازشریف نے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے۔ تاہم ابھی تک کسی یہ راز معلوم نہ ہوسکا ہے کہ نوازشریف کو کو یہ عہدہ دینے والے ہیں، کیا ایسا تو نہیں کہ آخری لمحوں میں موجودہ آرمی کی مدت ملازمت میں ہی توسیع کردیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں