مظفر آباد، کشمیر (ویب ڈیسک 14 نومبر 16 ) پاک فوج اپنے 7 جوانوں کے بدلہ ایسے لیا کہ بھارت میں صف ماتم بچھ گیا۔ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے تین بھارتی فوجی پوسٹوں کو تباہ کردیا ہے اور کئی بھارتی فوجی جھنم واصل کردیئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے بھمبر سیکٹر پر فائرنگ گزشتہ رات کی گئی تاہم پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کی اور دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنا یا جس سے دوسری جانب اس سے بھی زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔
مقامی نیوز چینل کے مطابق لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 7 پاکستانی فوجی شہید ہوئے تھے جس کا پاک فوج نے بھر پور جواب دیا ہے۔ جوابی کارروائی میں تین بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناکر کر انہیں تباہ کردیا ہے جبکہ 15 سے 20 بھارتی فوجی بھی مار دئیے ہیں ۔
ایک تبصرہ شائع کریں