اسلام آباد (ویب ڈیسک) سندھ کے سب سے طویل عرصے تک گورنر رہنے والے ایم کیو ایم کے موجودہ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کو ہٹا کران کی جگہ ریٹائرڈ جج جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو گورنر کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی صدرمملکت ممنون حسین سے ملاقات کی ہے جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کو ہٹاکر ان کی جگہ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو نیا گورنربنانے مقرر کرے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے استعفیٰ طلب کیا جائے گا، جسے رسمی طورپرمنظورکرکے فوری طور پرجسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی اپنے عہدے کا حلف اٹھالیں گے۔
نئے گورنر سعید الزمان صدیقی
2002 کے انتخابات کے بعد صدرپرویز مشرف نے عشرت العباد خان کو گورنرسندھ مقررکیا تھا اوروہ اُس وقت سے اس عہدے پر کام کررہے ہیں۔ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی 1999 میں چیف جسٹس آف پاکستان تھے تاہم انہوں نے پی سی او کے تحت حلف نہیں اٹھایا تھا۔ مسلم لیگ (ن) نے انہیں 2008 کے صدارتی انتخابات میں اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔
ایک تبصرہ شائع کریں