ایل جی الیکٹرانکس نے پاکستان میں جدید ترین آئی ٹی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کردیا














کراچی:۔ دنیا کی صف اول کی ٹیکنالوجی کمپنی ایل جی الیکٹرانکس نے پاکستان میں جدید ترین آئی ٹی سہولیات متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ایل جی کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک سمینار منعقد کیا گیا جس میں ایل جی کی جدید ترین آئی ٹی ڈیوائسز نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔ اس تقریب میں خصوصی کسٹمرز اور مہمانوں کو ایل جی کی آئی ٹی کمیونکیشنز اور ڈسپلے کی سہولیات بشمول ایل جی کے پی سی گرام، 21:9 خم دار انتہائی چوڑے مانیٹر اور منی بیم پروجیکٹرز کے بارے میں سیکھنے کا موقع ملا۔  


ایل جی الیکٹرانکس گلف ایف زیڈ ای کے آئی ٹی پروڈکٹ کے ہیڈ جناب ایس کے یون نے بتایا، "پاکستان میں ہمارے شراکت داروں کا تعاون اور ترقی کے بھرپور مواقع کے ساتھ ہم اس قابل ہوگئے ہیں کہ اپنے صارفین کو اپنی مکمل مصنوعات پیش کریں جن میں آئی ٹی کے روانی سے استعمال کی سہولت ہو۔ مزید یہ کہ اپنے جدید ترین مانیٹرز اور پروجیکٹرز اور اسی شعبے میں انتہائی چوڑے مانیٹر مارکیٹ میں متعارف کرانے کے ساتھ ہمیں یقین ہے کہ ہم پاکستان میں بھرپور ترقی کے درست راستے پر گامزن ہیں۔ "

ایل جی کا 34 انچ کا انتہائی چوڑا 21:9 خم دار الٹرا وائیڈ مانیٹر (ماڈل 34یوسی 98) میں تھنڈر بولٹ 2 کی حیران کن خصوصیت بھی موجود ہے۔ اس کے 3440 بائی 1440 کیو ایچ ڈی مانیٹر کی بڑی اسکرین، آئی پی ایس ٹیکنالوجی سے
تصویر کے معیار میں مزید بہتری اور آسانی سے استعمال ہونے والی خصوصیات اس طرح تیار کی گئی ہیں کہ جس سے مختلف اقسام کے صارفین کی ضروریات پوری ہوں۔ ان میں بھرپور گیم کھیلنے والے افراد سے لیکر ڈیجیٹل میڈیا پروفیشنلز تک اور تحریری مواد تیار کرنے والوں کے لئے بہترین ملٹی میڈیا کے استعمال سے لیکر عام صارفین تک سب شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ایک اضافی اسکرین کی سہولت بھی ہے تاکہ صارفین کم وقت میں اپنا کام مکمل کرسکیں۔ 

ایل جی کا پی سی گرام ایک باسہولت لیپ ٹاپ ہے۔ یہ انتہائی پتلا، کم وزنی ہے۔ اسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس کی کارکردگی، رفتار یا دیگر کنکٹویٹی کے آپشنز متاثر نہ ہوں۔ یہ کنکٹویٹی کے جدید ترین معیار پر پورا اترتا ہے جس میں وائی فائی اور بلوٹوتھ وائر لیس ٹیکنالوجی شامل ہے۔ اس کے ساتھ یوایس بی 3.0 کی اضافی پورٹس، مائیکرو یو ایس بی اور مائیکرو ایس ڈی لگانے کی بھی سہولت ہے۔ اس میں معیاری ایچ ڈی ایم آئی پورٹ بھی ہے۔ یہ لیپ ٹاپ صرف 980 گرام وزنی ہے ۔ اس لیپ ٹاپ میں ہائی فائی آڈیو (کیرس لاجک ڈی اے سی) کا اسپیشل فیچر بھی موجود ہے جبکہ اس میں فوری بوٹنگ (Instant Booting) اور ریڈر موڈ (Reader Mode) کی سہولیات بھی شامل ہیں۔ 


ایل جی کے منی بیم سیریز کے پروجیکٹز میں بلوٹوتھ اور وائی فائی کنکٹویٹی کی نمایاں خصوصیات ہیں جس کے ذریعے لوگوں کو علیحدہ مستفید ہونے کا موقع ملتا ہے۔ ایل جی کی منی بیم یو ایس ٹی صارفین کو سنیما جیسے منظر کا احساس دلاتی ہے جسے 100 انچ کے اضافی سائز تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ یہ ایک پورٹیبل پروجیکٹر ہے جس کے ساتھ ٹی وی فنکشنز بھی ہیں۔ چاہے آپ اس سے ٹی وی چلائیں۔ یہ ٹی وی سگنلز وصول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور لوگ رئیل ٹائم اسپورٹس گیمز اور ٹی وی شوز سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ اسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جس کی بدولت اسے ایک ہاتھ سے باآسانی پکڑا جاسکتا ہے۔ ایل جی کے 2016 کے نئے ماڈلز کو مزید پتلا بنایا گیا ہے تاکہ انہیں سہولت اور آسانی سے دوسری جگہ لے جایا جاسکے۔ 


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی