پاکستان نے #ابابیل_میزائل کا تجربہ کیا کئی صلاحیتوں کا حامل اور 2200 کلومیٹر تک وار کرسکتا ہے

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان نے ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے یہ میزائل ملٹی پل انڈیپنڈنٹ ری انٹری وہیکل کا حامل ہونے کے ساتھ متعدد جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 2200 کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے۔ دشمن ملکوں کے کئی اہم ٹارگٹس نشانے پر آگئے ہیں۔ ابابیل میزائل کا یہ پہلا کامیاب تجربہ ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم نواز شریف نے کامیاب تجربے پر قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد پیش کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ زمین سے زمین پر مار کرنے والے ابابیل میزائل کا پہلا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے۔ زمین سے زمین پر مار کرنے والا یہ میزائل 2200 کلومیٹر تک کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنا نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


میزائل کی خاص بات یہ ہے کہ یہ دشمن کے ریڈار کو بھی باآسانی دھوکہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ میزائل کے کامیاب تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، نیول اور فضائیہ کے سربراہان نے کامیاب تجربے پر قوم، مسلح افواد اور انجینئروں کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے بھی کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا قوم اور مسلح افواج کامیاب تجربے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Pakistan test fires Ababeel Missile - capable... by myvoicetv

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی