ایل جی الیکٹرانکس نے آواز سے کام کرنے والا جدید ترین ریفریجریٹر متعارف کرادیا

ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اسمارٹ انسٹا ویو (Smart InstaView)کے نام سے ایمزون کے الیکسا وائس سروس ، ایل جی کے اپنے ویب او ایس اسمارٹ پلیٹ فارم سمیت مختلف باسہولت خصوصیات سے مزین اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ریفریجریٹر متعارف کیا ہے۔ 

ایل جی کی جانب سے کنزیومر الیکٹرانکس شو 2017 میں اس ریفریجٹر کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا جس میں 29 انچ کی ٹچ ایل سی ڈی ڈسپلے ہے جو بوقت ضرورت فورا اسکرین میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ اسی طرح یہ عام شیشے کی سطح میں تبدیل ہوجاتا ہے یوں ریفریجریٹر کا دروازہ کھولے بغیر اندر موجود چیزیں دیکھی جاسکتی ہیں۔ ویب او ایس کے ذریعے ریفریجریٹر میں وائی فائی سے چلنے والی خصوصیات بھی ہیں۔ 

ایمزون کی الیکسا وائس سروس اپنے صارفین کو باصلاحیت پرسنل اسسٹنٹ کی طرح رسائی فراہم کرتا ہے۔ کھانے کی ترکیبیں تلاش کرنے کے ساتھ وہ میوزک چلا سکتا ہے، گروسریز سمیت ایمزون ڈاٹ کام سے ترجیحی آرڈرز کے انتظام، شاپنگ لسٹ میں اضافے سمیت بہت سی چیزیں شامل ہیں۔ 6 ہزار سے زائد مہارتوں سے آراستہ الیکسا اسمارٹ ہوم کو کنٹرول کرسکتا ہے، کار سروس کی درخواست دے سکتا ہے، کچن کے ٹائمرز لگا سکتا ہے اور موسم چیک کرسکتا ہے اور یہ سب کام صرف آواز سے ممکن ہیں۔ الیکسا کے ساتھ کچن میں روزمرہ کام جیسے کھانا پکانا یا دن کی منصوبہ بندی کرنا آپ کے لئے بھرپور اور لطف اندوزی کا باعث بن جائے گا۔ 

ایمزون کی جانب سے ایل جی اسمارٹ انسٹا ویو ریفریجریٹر میں کچھ اضافی باسہولت فیچرز رکھے گئے ہیں ۔ اس میں اسمارٹ ٹیگ مینو کی بدولت اپنی اسکرین پر اسٹکرز اور ٹیگز کا اضافہ کیا جاسکتا ہے تاکہ انہیں اندازہ ہوسکے کہ کھانے کی کیا کیا چیزیں اندر رکھی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ریفریجریٹر کھانے کی ہر چیز کی میعاد بھی یاد رکھتا ہے اور جب کسی کھانے کی چیز کی میعاد پوری ہونے لگتی ہے تو ریفریجریٹر یاد دہانی کا پیغام دیتا ہے کہ وہ اب مذکورہ چیز کی میعاد ختم ہونے کے قریب ہے۔ گھر کے افراد بھی ایک دوسرے کے لئے پیغام چھوڑ سکتے ہیں جبکہ دوسروں کو کام بتانے کے لئے اسکرین پر کاموں کی فہرست بنانے کی بھی سہولت ہے ۔ ریفریجریٹر کے اندر چیزوں کو دیکھنے کے لئے اس میں 2 میگا پکسل کا پینورامک سوپر وائیڈ لینس کیمرا ہے جس کی بدولت مختلف زاویوں سے اسمارٹ فون کے ذریعے اندر کی تصاویر لی جاسکتی ہیں۔ 

ایل جی الیکٹرانکس اور ہوم ایپلائنس اینڈ ایئرسلوشنز کمپنی کے پریذیڈنٹ سونگ دائی ہیون نے بتایا، "ایمزون کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہم اپنے اسمارٹ ریفریجریٹر کی صلاحیتوں اور اسےکی خوبصورتی میں مزید اضافہ لانے کے قابل ہوگئے ہیں۔ ہمارے اسمارٹ انسٹا ویو ڈور ان ڈور ریفریجریٹر سے صارفین کو ایک بالکل ہی نئے انداز سے کچن کے استعمال کا موقع ملے گا۔"

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی