جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ نے2016 کے مالیاتی نتائج کا اعلان، 10فیصد بونس اور 115فیصد کیش ڈیویڈنڈ کا دینے اعلان


کراچی:  جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ نے 31 دسمبر 2016 کواختتام پذیر ہونے والے سال کے لئے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے جس میں فائنل کیش ڈیویڈنڈ 115% (فی شیئر11.50 Rs.) اور حصص یافتگان کے لئے 10بونس شیئرز (Ten bonus shares )جو ہر 100 حصص (100 shares) رکھنے والے حصص یافتگان (یعنی 10%) کو دیئے جانے کی تجویز ہے ۔

کمپنی نے 29 فیصد اضافے کے ساتھ سال 2016 میں 3,152 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا جو سال 2015 میں 2,442 ملین روپے تھا۔ بعد از ٹیکس منافع 30 فیصد اضافے سے 2,108 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا جو سال 2015 میں 1,622 ملین روپے کے مقابلے میں 30% زیادہ ہے۔ فی شیئر آمدن) (EPSسال 2015 میں 22.48 روپے تھی جو سال 2016 میں 30 فیصد اضافے سے 29.23 روپے ہوگئی۔ ان مالیاتی نتائج کا اعلان چیئرمین کمال اے چنائے کی زیرصدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا جس میں کمپنی کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ 

سال 2016 جوبلی لائف کے لئے تاریخی سال رہا جس میں اس نے اپنے بہترین کارکردگی کے 20 سال کامیابی سے مکمل کئے، اور 2016کے دوران مختلف ایوارڈز اور اعزازات بھی حاصل کئے۔ 

مالیاتی نتائج کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جوبلی لائف کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او جاوید احمد نے بتایا، "ہمارے مالیاتی نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ جوبلی لائف نہ صرف اپنے صارفین اور انسانی وسائل کے لئے بہترین اہمیت کا حامل لائف انشورنس ادارہ ہے بلکہ حصص یافتگان کے لئے بھی انتہائی اہم ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ جوبلی لائف بہتر کاروباری ترقی کے ساتھ ساتھ پا ئیدار منافع کی حکمت عملی جاری رکھے گا۔

جوبلی انشورنس آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈیولپمنٹ (AKFED)کا ایک عالمی برانڈ ہے جو ایشیا اور مشرقی افریقہ کی مارکیٹوںمیںمختلف انشورنس پالیسیاںبرائے زندگی ، صحت اور جنر ل بھی پیش کرتا ہے۔ جوبلی لائف پاکستان میں زندگی اور صحت کی انشورنس کے منفرد ترتیب دئیے گئے منصوبے پیش کرتی ہے جو صارفین کے مختلف طبقات کی ضروریات کو پورا کرتے ہےں جن میں ریٹائرمنٹ، بچوں کی تعلیم، شادی ، بچت اور تحفظِ زندگی ، خواتین کیلئے خاص لائف انشورنس پالیسیاں ، دیہی علاقوں کیلئے انشورنس پالیسیاں اور ملک کے کم مراعات یافتہ طبقے کے لئے زندگی اور صحت کی پالیسیاں شامل ہیں۔ 



0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی