ایل جی الیکٹرانکس نے لاہور کے مانگا منڈی اسپتال میں شمسی توانائی کے پینلز نصب کردیئے


10 کے وی اے کے انورٹر کی گنجائش کے ساتھ 9.9 کے ڈبلیو کے شمسی پینلز لگائے ہیں، اسپتال میں یومیہ بنیادوں پر 500 مریضوں کو سہولت حاصل ہوگی 

لاہور: ایل جی الیکٹرانکس اور ورلڈ ویژن پاکستان نے حال ہی میں مانگا منڈی میں رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) میں سامان فراہم کیا جن کے ساتھ ایل جی کے شمسی پینلز بھی شامل ہیںجس کا مقصد یہ ہے کہ ایمرجنسی سروسز کو 100 فیصد بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے۔ اس اسپتال میں یہ سہولت بڑی حد تک او پی ڈی کے کاموں میں بھی معاون ہوگی جس میں اسپتال کے بڑھتے ہوئے روزمرہ معمولات اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ 

اس اسپتال کا افتتاح ایل جی الیکٹرانکس مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ کے ریجنل سی ای او کیون چا نے کیا ، جن کے ہمراہ ایل جی الیکٹرانکس گلف ایف زیڈ ای کے پریذیڈنٹ وائی جی چوئی اور ڈسٹرک ہیلتھ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی شامل تھے۔ اس موقع پر ایل جی الیکٹرانکس پاکستان کے کنٹری ہیڈ فلپ شین، ورلڈ ویژن پاکستان کے پروگرام ہیڈ رضوان الحق اور ٹیکنیکل پارٹنرز جے کے ایس اور مومن پاکستان کی ٹیموں کے علاوہ اسپتال کا عملہ بھی موجود تھا۔ 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایل جی الیکٹرانکس مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ کے ریجنل سی ای او کیون چا نے عالمی سطح پر کمپنی کی موجودگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا، "الیکٹرانکس کے میدان میں عالمی سطح پر صف اول کے لیڈر اور نت نئی ٹیکنالوجی کا حامل ایل جی الیکٹرانکس دنیا کے تقریبا 120 ممالک میں سرگرم عمل ہے اور ہمیں یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ تقریبا ان تمام ممالک میں ہم کاروباری سماجی ذمہ داری کی سرگرمیوں کے ساتھ نمایاں طور پر شریک ہوچکے ہیں جن کا مقصد یہ ہے کہ مقامی لوگوں کو لوٹایا جائے اور پاکستان ہماری ترجیحی فہرست میں ہے۔"

ایل جی الیکٹرانکس گلف ایف زیڈ ای کے پریذیڈنٹ وائی جی چوئی نے بتایا، "جس جگہ آپ کام کرتے ہوں وہاں مقامی کمیونٹی اور لوگوں کی مدد کرنے سے بہتر کوئی اچھا کام نہیں ہے۔ ایل جی الیکٹرانکس نے دیگر مصنوعات بھی فراہم کی ہیں جن میں ویکسین ریفریجریٹر، ایئرکنڈیشنر، ٹی وی، مانیٹر وغیرہ شامل ہیں جس سے مریضوں کو مزید باسہولت انداز سے علاج میں مدد ملے گی ۔" 
ایل جی الیکٹرانکس میں کاروباری سماجی ذمہ داری کے پروجیکٹ ہیڈ اور بی ٹو بی کے ہیڈ سید فرخ رضا عالم نے اس پروجیکٹ کے بارے میں مزید بتایا، "ایل جی کی جانب سے شمسی توانائی سے چلنے والے رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) ہماری جدید ترین قابل تجدید توانائی کے وسائل اور خدمات کا ثبوت ہے اور ہم لوگوں کو سہولت پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں۔ بجلی کا مسئلہ حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے بالخصوص جہاں اسپتال بجلی کی عدم فراہمی کا نشانہ بن رہے ہیں اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ "

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے بتایا، "مجھے خوشی ہے کہ کاروباری ادارے توانائی کے متبادل ذرائع کی جانب منتقل ہورہے ہیں تاکہ بجلی سے متعلق طلب و رسد کے فرق کو کم کیا جائے۔ یہ جان کر بھرپور اطمینان ہوا کہ یہاں یومیہ بنیادوں پر 500 تک مریضوں کو او پی ڈی سمیت دیگر خدمات فراہم کی جائیں گی۔ میں دیگر کاروباری اداروں اور لوگوں سے سے امید کرتا ہوں کہ وہ اسی طرح متبادل توانائی کا راستہ اختیار کریں گے جو بلاشبہ ماحول دوست بھی ہے۔ "

اس ضمن میں اسپتال کے احاطے میں 10KVAہائبرڈ شمسی توانائی کی سہولت نصب کی جاچکی ہے جس سے رورل ہیلتھ سینٹر کی کارکردگی اور صحت عامہ کی خدمات میں بہتر آئے گی بلکہ واپڈا کی فراہم کردہ بجلی کے استعمال میں بھی کمی آئے گی اور یوں دن میں اسپتال میں شمسی توانائی کے پینلز پر انحصار ہوگا۔ اسی طرح شمسی توانائی سہولت کی بدولت رات میں بجلی جانے پر دو گھنٹے کیلئے بیک اپ بجلی بھی فراہم ہوگی ۔ موسم گرما کے دوران جب درجہ حرارت ناقابل برداشت سطح پر پہنچ جاتا ہے تو اس وقت ایمرجنسی حالات سے بھی نمٹنے میں مدد ملے گی۔ 

یہ اسپتال لاہور میں قائم ہے جہاں موسم گرما میں درجہ حرارت اپنی انتہا پر پہنچ جاتا ہے اور یہ 45 ڈگری کے آس پاس ہوتا ہے ۔ یہ انتہائی ضروری ہے کہ بجلی کی قلت کے دوران مقامی لوگوں کو علاج کی اہم سہولیات فراہم ہوں۔ اس اہم ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ایل جی کوریا اور ورلڈ ویژن پاکستان نے ہائبرڈ شمسی توانائی کے ساتھ اس مسئلے کا حل نکالا ہے۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی