اپنے وقت کے مقبول ترین فون نوکیا 3310 کی نئے ڈیزائن اور جدید خصوصیات کے ساتھ دھماکہ دار واپسی


بارسلونا (اُردو وائس ٹیکنالوجی نیوز) شاید کوئی موبائل صارف ہو، نوکیا 3310 سے ناواقف ہوگا۔ جی وہی 3310 اب بھر پور انداز میں واپس آیا ہے۔ نوکیا نے حال ہی میں اپنے تاریخی فون نوکیا 3310 کا جدید ترین ورژن اپنے صارفین کے پیش کردیا ہے۔ فون کی واپسی کے اعلان پر موبائل فون کے شائقین کھل اٹھے تھے بلا آخر وہ دن بھی آگیا کہ جس دن 3310 واپس آنا تھا۔ 

گزشتہ دنوں نوکیا نے اپنے تاریخی فون ’نوکیا 3310‘ کی دستیابی کا اعلان کردیا۔ بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس میں نوکیا نے اپنے فون 3310 کا بہتر ورژن متعارف کرا دیا ہے اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی نے اس میں کئی نئے فیچرز شامل کردیئے ہیں جیسے 2 میگا پکسل کا کیمرہ، بلو ٹوتھ اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلوٹ جس 32 جی بی تک میموری کارڈ کو سپورٹ کرتا ہے ، شامل کردیئے گئے ہیں ان ساری فیچرز اور خصوصیات کےس اتھ اس کی قیمت بھی انتہائی کم رکھی گئی ہے۔

پرانے 3310 کے بلیک اینڈ وائٹ سکرین کے مقابلے میں نئے 3310 میں رنگین ایل سی ڈی سکرین لگا دیا گیا ہے جس کا سائز 2.4 انچ ہے۔  موبائل میں مائیکرو یو ایس بی چارجنگ پورٹ، ہیڈ فون جیک اور 16 ایم بی اندرونی سٹوریج رکھی گئی ہے۔ 

اس نئے نوکیا 3310 میں میں وائی فائی اور جی پی ایس وغیرہ شامل نہیں کیا گیا ہے لیکن اس پر 2.5 جی انٹرنیٹ چلایا جا سکتا ہے۔ اس میں ایم پی تھری پلیئر اور ایف ایم ریڈیو بھی شامل ہے جبکہ اس کی بیٹری 1200 ایم اے ایچ کی ہے جس سے ایک چارج کے بعد 22 گھنٹے مسلسل کال کی جا سکتی ہے اور اس کا سٹینڈ بائی ٹائم ایک مہینے تک ہے۔

نوکیا 3310 کو سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے اندر دنیا بھر میں 50 ڈالر کی قیمت میں فروخت کے لئے پیش کردیا جائے گا۔ جس کی پاکستانی روپے میں ویلیو بنتا ہے کوئی 5241 روپے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی