(ویب ڈیسک) ڈالر گرل کے نام مشہور ہونے والی ڈالر سمگلر ماڈل لڑکی ایان علی عدالت سے اجازت ملنے کے بعد بیرون ملک روانہ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی پرواز ای کے 605 سے براستہ دبئی سری لنکا چلی گئی ہے۔
یاد رہے ماڈل لڑکی ڈالر سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھی، جس کے بعد عین شاہد کسٹمر آفیسر جو اس لڑکی کے کیس کو دیکھ رہا تھا کو قتل کردیا گیا۔ سپریم کورٹ نے گذشتہ روز ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد وزارت داخلہ نے ماڈل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔
ایک تبصرہ شائع کریں