کیرالہ (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک سکول میں یہ دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک لڑکے نے پہلے لڑکی پر پٹرل ڈال کر آگ لگادی بعد ازاں خود کو بھی آگ لگا کر خود کشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کیرالہ کے کھوٹایام سکول آف میڈیکل ایجوکیشن میں ایک نوجوان لڑکے نے لڑکی کو آگ لگادی۔ لڑکی نے لڑکے کا پروپوزل مسترد کردیا تھا جس کے بعد لڑکا دلبرداشتہ تھا، وقوعہ کے روز اپنے ساتھ پٹرول لے کر آیا اور پہلے لڑکی پر چھڑک کر اُسے آگ لگادی بعد ازاں اپنے آپ پر ڈال کر آگ لگائی۔ دنوں کے جسم 80 فیصد جھلس چکے تھے اور وہ شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جائے گئے۔ 26 سالہ ادراش سنندران مذکورہ کالج کا ایک سابقہ طالب علم تھا جبکہ لڑکی کا نام ریشمی ہے جس کی عمر 21 سال ہے اور یہ فائنل سال میں پڑھ رہی تھی۔
ادراش مذکورہ کالج اپنے فیل شدہ مضمون کا سپلی مینٹری امتحان دینے کے لئے آیا تھا اور ساتھ پٹرول سے بھری بوتل بھی لایا تھا، وہ بیگ لئے کلاس میں داخل ہوا اور لڑکی کو مخاطب کرکے ’ہیلو ریشمی‘ کہا۔ کسی کو اس پر ذرابھی شک نہ ہوا۔ بیگ سے بوتل نکالا اور لڑکی کے چہرے اور جسم پر پٹرول چھڑک دیا۔ کلاس میں موجود باقی افراد معاملے سے بے خبر رہے لڑکی چلاتی ہوئی باہر چلی گئی اور ادراش اس کے پیچھے پیچھے بھاگتا ہوا گیا۔ لڑکی بھاگ کر لائیبریری پہنچی اور ادراش بھی اس کے پیچھے وہاں پہنچ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے لڑکی کے جسم پر آگ لگ گئی تھی۔ اس نے خود پر بھی پٹرول چھڑک رکھا تھا خود کو بھی آگ لگادی، دونوں کے جسم 80 فیصد جھلس گئے تھے، زخموں کی تاپ نہ لاتے ہوئے پہلے لڑکا ادراش اور بعد ازاں ریشمی فوت ہوگئی۔
ریشمی نے ادراش کی جانب سے رشتے کا پروپوزل مسترد کردیا تھا، جس پر ادراش بضد تھا کہ کسی طرح ریشمی کو قائل کرے مگر وہ نہ مانی۔
ایک تبصرہ شائع کریں