ٹیکنالوجی کمپنی لینوو (Lenovo) نے اپنے ذیلی ادارے موٹرولا موبیلیٹی کے ذریعے دنیا بھر میں اگلی جنریشن کےا Moto G اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں ۔ لینوو کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے اسمارٹ فون موٹو جی فائیو اور موٹو جی فائیو پلس اسمارٹ فون ہیں جو موٹو جی فیملی کی پانچویں جنریشن ہیں۔ اس کا دھاتی ڈیزائن ہے۔ یہ کارکردگی، اہمیت اور خوبصورتی کا غیرمتوقع امتزاج ہے۔
دنیا بھر میں لوگوں کی اکثریت بہترین اسمارٹ فون کے لئے زیادہ پیسے دینے کے لئے بھی تیار رہتے ہیں اور 76 فیصد صارفین فون کے ساتھ ایسی بیٹری چاہتے ہیں جو ان کی زندگیوں کو بہترین مصروف رکھ سکے جبکہ 66 فیصد صارفین اپنی زندگی کی تصاویر محفوظ بنانے کے لئے بہتر کیمرے کے لئے زائد ادائیگی کے لئے بھی تیار رہتے ہیں۔
موٹو جی کے پانچویں جنریشن کی قیمت یا کارکردگی، اسٹائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا ہے۔ یہ دیکھنے میں جتنا بہترین ہے اسی طرح کارکردگی بھی اسکی شاندار ہے۔ یہ لونر گرے یا فائن گولڈ میں دستیابی کی بدولت انتہائی جاذب نظر ہے۔ تقریبا 48 فیصد افراد دھات سے بنے اسمارٹ فون کو ترجیح دیتے ہیں۔
اس اسمارٹ فون کو پورا دن 2800 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ رات کو بھی چارج کے بغیر استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ اس میں 10 ڈبلیو ریپڈ چارجر موٹو جی فائیو کو چند منٹ میں گھنٹوں کی پاور فراہم کردیتا ہے۔ جہاں تک اس کی رفتار کا معاملہ ہے تو اس کا طاقتور 1.4 گیگا ہرٹز آکٹا کور پروسیسر آپ کو تیزرفتاری کے ساتھ تصاویر، ایپلی کیشنز اور ان کے درمیان موجود تمام چیزوں تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ اپنی معلومات کو محفوظ یا اپنی پسندیدہ ایپ کو ان لاک کئے بغیر رسائی فنگر پرنٹ ریڈر کے ایک سادہ ٹچ سے ممکن ہے۔
سوشل میڈیا پر حیران کن تصاویر کے لئے اعلیٰ معیار کا کیمرا ہم سب کے لئے اہمیت رکھتا ہے۔ موٹو جی فائیو 13 میگا پکسل کیمرے کا حامل ہے جس میں فیس ریکوگنیشن آٹو فوکس (پی ڈی اے ایف) جیسے سوفٹ ویئر کی بدولت گہری تصاویر کے لئے یہ تیز رفتار فوکس ہے۔
ان کے علاوہ مزید فیچرز کے استعمال کے لئے موٹو جی فائیو اسمارٹ فون بہترین ہے۔ یہ اپنی تیز رفتار اور انتہائی جدید ترین کیمرے کی بدولت کسی چیز پر سمجھوتے کے بغیر ہر کام کرسکتا ہے۔ اپنے ہموار دھاتی ڈیزائن اور خوبصورتی کے ساتھ موٹو جی فائیو پلس جاذب نظر اور پائیدار ہے۔
ایک سروے تحقیق کے مطابق تقریبا 50 فیصد افراد اپنے نئے اسمارٹ فونز میں غیرمعمولی تصاویر کے لئے کیمرا چاہتے ہیں۔ موٹو جی فائیو پلس 12 میگا پکسل کیمرے سے تصاویر کھینچتا ہے۔ موٹو جی فائیو پلس کے ساتھ ڈول آٹو فوکس پکسلز ہیں۔ اس کے سینسر پر 10 سے زائد میگا پکسل کے استعمال سے 60 فیصد زیادہ تیزی سے تصویر پر فوکس کرسکتے ہیں۔
دنیا بھر میں وقتا فوقتا کئے جانے والے سروے میں لوگ اچھی بیٹری لائف کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ درحقیقت ہر چار میں سے ایک شخص اسمارٹ فون کے ساتھ اچھی بیٹری کے لئے 20 فیصد تک زیادہ ادائیگی کے لئے بھی تیار رہتا ہے ۔ اسی لئے موٹو جی فائیو پلس کو بہترین بیٹری پاور کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ اس کی بیٹری پاور 3000 ایم اے ایچ ہے جسے پورا دن بھرپور انداز سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جب کبھی بیٹری پاور کم ہوجائے تو ٹربو پاور چارجنگ کے ذریعے 15 منٹ کے اندرچھ گھنٹے تک کی بیٹری پاور استعمال کی جاسکتی ہے۔
موٹو جی فائیو پلس میں 2 گیگا ہرٹز اوکٹا کور پروسیسر اور فور جی ایل ٹی ای کی بدولت ایپلی کیشنز کو انتہائی روانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جس میں اپنے پسندیدہ گیمز اور ویڈیوز کو معیاری انداز سے چلایا جاسکتا ہے جبکہ براون زنگ یا میوزک اسٹریم کو انتہائی تیز رفتاری سے چلایا جاسکتا ہے۔ سروے تحقیق کے مطابق 48 فیصد افراد بہتر اسمارٹ ڈسپلے چاہتے ہیں جو ان کی مطلوبہ ضروریات سمجھے اور اسکے مطابق نوٹیفکیشنز بھیجے۔ اس میں انتہائی مقبول موٹو ڈسپلے کا آپشن ہے۔ موٹو جی فائیو پلس میں موٹو ڈسپلے کے ساتھ موٹو ایکشنز سمیت دیگر نئی خصوصیات بھی موجود ہیں۔ اس میں ایک آپشن ون بٹن ناو ہے جس کی بدولت فنگر پرنٹ ریڈر کے ذریعے تیزی سے سکرینز دیکھ سکتے ہیں۔
اس میں ہوم بٹن کے ذریعے گوگل اسسٹنٹ کے ساتھ آپ میسج بھیج سکتے ہیں، کالز کرسکتے ہیں، نیوی گیٹ کرسکتے ہیں، روز مرہ امور کی ترتیب سمیت بہت سے کام کرسکتے ہیں۔ اس ضمن میں گوگل کے ساتھ کام کرکے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ گوگل اسسٹنٹ نئی موٹو جی فیملی میں بہتر انداز سے کام کرسکے۔
ایک تبصرہ شائع کریں