ایل جی الیکٹرانکس کا G6 سمارٹ فون - اب تک کا خوبصورت اور جدید ترین اسمارٹ فون ہے: تفصیل پڑھیں



ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اب تک کا اپنا جدید ترین اسمارٹ فون G6 متعارف کرادیا ہے۔ اس جدید ترین اسمارٹ فون میں سنیما کے فارمیٹ، غیرمعمولی باڈی ریشو کی اسکرین اور چوڑے زاویئے کے کیمرے سمیت دیگر اہم خصوصیات شامل ہیں۔ اس موبائل فون کو ایل جی نے صارفین کے فیڈ بیک اور آراءکی روشنی میں تیار کیا ہے۔  


ایل جی کے G6 اسمارٹ فون میں 5.7 انچ کیو ایچ ڈی پلس (2880 بائی 1440 ریزولوشن) کا فل ویژن ڈسپلے ہے اور پہلی بار اسمارٹ فون میں 18:9 اسکرین اسپیکٹ ریشو ہے۔ روایتی 16:9 اسپیکٹ ریشو ڈسپلے کے مقابلے میں 18:9 کے فارمیٹ کی بدولت دیکھنے کی زیادہ اور روانی کے ساتھ استعمال کی سہولت فراہم کرتی ہے جب ویڈیوز کی اسٹریمنگ کی جائے اور گیمز کھیلے جائیں۔ اس نئے اسمارٹ فون میں ان گیم مواد بھی موجود ہے جس میں چھ گیمز کھیلے جاسکتے ہیں ان میں ٹیمپل رن 2، اسپائیڈر مین ان لمیٹڈ، کراسی روڈ، سم سٹی بلڈ اٹ، کوکی جیم اور جینیز اینڈ جیمز شامل ہیں جو گوگل پلے پر مفت دستیاب ہیں۔ گیم کھیلنے والوں کے لئے فل ویژن ڈسپلے کے ساتھ ایک ہاتھ سے باآسانی کھیلنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ 

دیگر اسمارٹ فونز کے برخلاف ایل جی کی جانب سے G6اسمارٹ فون کو ایک ہاتھ سے پکڑنا انتہائی آسان ہے۔ اسے ایک ہاتھ سے باآسانی پکڑا جاسکتا ہے اور بڑے فون کے بغیر بڑی اسکرین سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔ درحقیقت پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی اور یونسی یونیورسٹی کی ریسرچ ٹیموں نے G6اسمارٹ فون کا ٹیسٹ کیا بالخصوص اسے ہاتھ میں مختلف پوزیشنز پر پکڑا گیا ہو جبکہ طویل دورانئے کے دوران پٹھے بھی متاثر نہ ہوئے ۔ G6اسمارٹ فون ان تمام ٹیسٹ کٹیگریوں میں سب سے اوپر رہا۔ 

ایل جی الیکٹرانکس کے جدید فون جی سکس کا انفو گرافک ملاحظہ کریں


ایل جی کا G6 پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں ڈال بائی ویژن ٹیکنالوجی شامل ہے۔ یہ نہ صرف ڈال بائی ویژن کو سپورٹ کرتا ہے بلکہ ایچ ڈی آر 10 کو بھی چلاتا ہے اور یہ دونوں ہائی ڈائنامک رینج (ایچ ڈی آر) کے معیارات ہیں۔ اس کے نتیجے میں معیاری تصویر کے ساتھ وسیع اقسام کے رنگ اور بھرپور روشنی کے ساتھ بہترین منظر کشی ہوتی ہے۔ اس میں انتہائی گہرے اور انتہائی روشن مقامات زیادہ واضح ہوتے ہیں۔ ایل جی نے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے ان دونوں فارمیٹس کے استعمال کو مدنظر رکھا ہے۔ نیٹ فلیکس اور ایمزون سے ایچ ڈی آر مواد کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ ایل جی کے G6اسمارٹ فون پر حیران کن ایچ ڈی آر معیار کی حامل مقبول ٹی وی شوز دیکھے جاسکتے ہیں۔ 

ایل جی کے G6اسمارٹ فون میں آپ کو تصویر کھینچتے ہوئے دوبارہ پوزیشن لینے کی ضرورت نہیں رہتی۔ اس میں 13 میگا پکسل کی پشت پر دو کیمرے ہیں جن میں 125 ڈگری کا چوڑے زاویئے کا لینس ہے جس کی بدولت اس اسمارٹ فون سے پینورامک شاٹس بھی لئے جاسکتے ہیں جو روایتی کیمروں سے ممکن نہیں ہوسکتے۔ G6اسمارٹ فون میں غیرمعمولی اور منفرد کیمرے وائیڈ اینگل اور اسٹینڈرڈ کیمرے کے لینسز کی بدولت 4Kویڈیو کی ریکارڈنگ کے دوران زوم ان اور زوم آو ¿ٹ کیا جاسکتا ہے۔ G6اسمارٹ فون میں 5 میگا پکسل کے فرنٹ کیمرے کے منظر کو 100 زاویئے تک پھیلایا جاسکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ صارفین کسی سیلفی اسٹک کے بغیر سیلفیز اور ویفیز لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کا وائیڈ اینگل کیمرا تصویر میں سے رکاوٹوں کا خاتمہ کرکے اسے مزید قدرتی منظر بنا دیتا ہے۔ 

اس جدید ترین اسمارٹ فون میں سیلفیز، ویفیز، وائیڈ اینگل تصاویر اور نئے اسکوائر کیمرا موڈ کی تصاویر کو بھی ایک ونڈو کے اندر فلم موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جس کا مطلب ہے کہ صارفین کو تصاویر کا جائزہ لینے کے لئے گیلری میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ G6اسمارٹ فون میں اسکوائر کیمرا فنکشن ہے جو ڈسپلے کو 18:9 ریشو ڈسپلے کے ساتھ دو ایک سے چوکور خانے بنا دیتے ہیں۔ G6اسمارٹ فون میں بہترین طور پر اسکوائر فوٹوز میں 1:1 ریشو ہے جو انسٹا گرام، اسنیپ چیٹ اور دیگر سوشل میڈیا ایپس کے لئے بہترین ہے ۔ صارفین اس میں 4:3، 16:9 اور 18:9 جیسے ریشوز کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین 1:1 ریشو سے ایک ونڈو میں تصویر لے سکتے ہیں جبکہ اسکی چیکنگ، ایڈیٹنگ اور تصاویر کی اپ لوڈنگ اسی وقت دوسری ونڈو سے کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ صارفین گیلری سے 2 تصاویر سے لیکر 100 تصاویر تک کی جی آئی ایف متحرک تصاویر بنا سکتے ہیں۔ 

ایل جی کے G6اسمارٹ فون کو کہیں بھی بے فکری سے لے جایا جاسکتا ہے۔ اس میں آئی پی 68 ٹیکنالوجی پانی اور دھول سے بچاتی کرتی ہے جس کی وجہ سے یہ 30 منٹ تک ڈیڑھ میٹر گہرے پانی میں گرنے پر بھی محفوظ رہتا ہے۔ یوں آپ حادثاتی طور پر گرنے یا دیگر مشکل حالات کے دوران اپنے روز مرہ زندگی میں اسے استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ اسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسے ہر طرح کے حالات میں استعمال کیا جاسکے۔ 

ایل جی کا G6اسمارٹ فون نہ صرف بین الاقوامی ٹیسٹنگ معیارات پر پورا اترتا ہے بلکہ تیز درجہ حرارت اور ناخن وغیرہ کے مزید ٹیسٹ سے بھی گزر جاتا ہے۔ اس میں حرارت کا اخراج کرنے والا پائپ بھی موجود ہے جو ایل جی کے اسمارٹ فون میں پہلی بار ہے۔ 

ایل جی کے G6اسمارٹ فون میں گوگل اسسٹنٹ بلٹ ان ہے۔ ایل جی نے گوگل کے ساتھ مل کر کام کیا ہے تاکہ گوگل اسسٹنٹ کے بہتر استعمال کو یقینی بنایا جاسکے۔ یہ بلاتعطل اور بہترین انداز سے ایل جی کی ایپلی کیشنز کے ساتھ کام کرتا ہے جس کی بدولت تیزی سے روز مرہ کے کاموں کی انجام دہی میں مدد، بہترین میوزک سننے اور ویڈیوز دیکھنے اور سرچ کرنے سمیت ہر کام تیز رفتاری سے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مصنوعی ذہانت کے استعمال کے ساتھ گوگل اسسٹنٹ ایسی شخصیت بن جاتا ہے جو آپ کے بارے میں آپ سے زیادہ جانتا ہے۔ 

ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے پریذیڈنٹ جونو چو نے بتایا، "ایل جی کا G6اسمارٹ فون نئے وژیول اور مینول استعمال کی سہولت کرتا ہے کیونکہ اس میں ایک ہاتھ سے استعمال کے ساتھ اضافی اسکرین بھی ہے۔ ایل جی اسمارٹ فون کی جدت میں قائدانہ کردار جاری رکھے گا جس میں سہولت اور پائیداری پر توجہ دی جائے گی تاکہ صارفین کی توقعات سے بھی بڑھ کر سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔ "

ایل جی 6 کی اہم خصوصیات:
 = کوالکم اسنیپ ڈریگن 821 پروسیسر
 = ڈسپلے 5.7 انچ 18:9 کیو ایچ ڈی پلس فل ویڑن ڈسپلے(2880 بائی 1440/ 564 پی پی آئی)
= میموری 4 جی بی ریم، گنجائش 32 جی بی اور 64 جی بی (2 ٹیرا بائٹ تک کی اضافی گنجائش)
 = فرنٹ کیمرا 5 میگا پکسل وائیڈ، بیک کیمرا 13 میگا پکسل وائیڈ
= بیک کیمرا 13 میگا پکسل
 = بیٹری 3300 ایم اے ایچ
 = آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ 7.0 نوگٹ
 = سائز 148.9 بائی 71.9 بائی 7.9 ایم ایم
= کنکٹی ویٹی: وائی فائی 801.11 اے ، بی، جی ، این ، اے سی، بلوتوتھ 4.2 بی ایل ای /این ایف سی /یو ایس بی ٹائپ -سی 2.0
= پانی اور دھول سے مزاحم، فنگر پرنٹ سینسر، ایچ ڈی آر 10، کوالکم کوئیک چارج، ڈال بائی ویژن سمیت بہت سی دیگر خصوصیات شامل ہیں۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی