نیا امریکی قانون - امریکہ جانے والی پروازوں کے لئے امریٹس نے لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ ہینڈلنگ سروس متعارف کردی



دبئی، یواے ای  :   ایمریٹس ایئر لائن نے امریکہ جانے والے مسافروں کے لئے لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ ڈیوائسز  یونٹ متعارف کردیا ہے جس میں مسافر امریکہ جانے والی فلائیٹ میں بیٹھنے سے پہلے انہیں استعمال کرسکیں گے۔ 

ایمریٹس کے کسٹمرز جو امریکہ سفر کررہے ہوں ، سفر شروع کرنے کے پہلے مرحلے میں  اپنے لیپ ٹاپس اور ٹیبلیٹس کا استعمال کرسکتے ہیں اور دبئی روانگی کے دوران بھی کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد وہ اپنی ممنوع اشیاء جیسے لیٹ ٹاپس ، ٹیبلیٹس اور دیگر الیکٹرونک ڈیوائسز  امریکہ جانے والی فلائٹس میں بیٹھنے سے پہلے سیکیوریٹی اسٹاف کے سپرد کردیں گے۔ ان کی ڈیوائسز  کو احتیاط سے پیک کرکے جہاز کے  ہولڈ میں رکھی جائیں گی اور امریکہ پہنچنے کے بعد ان کے حوالے کردی جائیں گی۔ اس کے لئے ان سے کوئی اضافی وصولی نہیں کی جائے گی۔

امریکی جانے والی پروازوں کے مسافر  دبئی سے اپنے سفر کا آغاز کرنے سے قبل اپنی الیکٹرونک ڈیوائسز اپنے دیگر سامان کی چیکنگ کے وقت چیک کروالیں تاکہ  سفر میں تاخیر  کی زحمت سے بچ سکیں۔  کسمٹرز کو معلوم ہونا چاہئے کہ دبئی سے  امریکی جانے والی نان اسٹاپ پروازوں میں ان کے سامان کی جامع تلاشی لی جائے گی۔ اس لئے کسٹمرز تلاشی سے پہلے اپنی ممنوعہ ڈیوائسز کے بارے میں عملے کو آگاہ کریں، یا   یہ یقینی بنائیں کہ انہوں نے اپنی ان اشیاء سامان کی چیکنگ کے دوران  پیک کروا دیا ہو۔ 

ایمریٹس ایئر لائن کے صدر سر ٹم کلارک نے کہا ’’ہمارا مقصد مسافروں کے سفر میں خلل کم کرنا اور مسافروں کے منفی تجربے کو کم سے کم کرتے ہوئے نئے امریکی قوانین کی فرمانبرداری ہے۔ ہماری نئی اعزازی سروس مسافروں کو خاص طور پر کاروباری مقاصد کے لئے سفر کرنے والوں کو، منزل تک پہنچنے سے پہلے آخری استعمال کے قابل بنا دے گی۔

’’ جہاز میں بیٹھنے کے بعد بھی  وہ اپنے موبائل فونزسے مربوط رہ سکتے ہیں۔  ہمارا تاریخی  ڈیٹا بتاتا ہے کہ ایمریٹس کی امریکہ جانے والی پروازوں کے 90 فیصد مسافر   ہمارے ان بورڈ موبائل اور وائی فائی کنکٹی ویٹی سروس  اپنے موبائل پر استعمال کرتے ہیں۔  صرف 6 فیصد اپنے لیپ ٹاپس پر اور 4 فیصد ٹیبلیٹس پر استعمال کرتے ہیں۔  اس کا مطلب یہ نہیں کہ دیگر مسافر  اپنے ڈیوائس آف لائن استعمال نہیں کرتے ۔  ہمارے ان بورڈ سروس سے لطف اندوز ہوں اور  تازہ ترین موویز، موسیقی، اور ٹی وی بکس سیٹس سے  اپنے سفر کو یاد گار بنائیں۔ ‘‘

ایمریٹس  اس امر  کو یقینی بنانے کے لئے کام کررہی ہے کہ اس کی آپریشنز الیکٹرانکس ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی کے قانون پر عمل یقینی بنائے ، یہ قانون 25 مارچ سے لاگو ہوگا۔  مسافروں کی آسانی اور مدد کے لئے ایئر لائن  ایئر پورٹ پر اضافی اسٹاف تعینات کریگی ، خاص طور پر قانون کے اطلاق کے پہلے روز۔  بروز ہفتہ 25 مارچ سے دبئی سے نان سٹاپ پرواز سے امریکہ جانے والے  مسافروں کو   بشمول میڈیکل ڈیوائسز  کے ایک سیل فون یا سمارٹ فون کے علاوہ کوئی چیز ایئر کرافٹ کیبن میں لے جانے کی اجازت  نہیں ہوگی۔  مسافر اپنے ڈیوائسز کو سامان کی چیکنگ کے وقت پیک کروالیں۔ 

امریکہ کی ٹرانسپورٹ سیکیوریٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے)  کی جانب سے جاری  کردہ سیکیوریٹی کی ہدایات  کا اطلاق دبئی سے امریکہ جانے والی  تمام نان اسٹاپ پروازوں کے مسافروں پر ہوتا ہے۔  اس قانون کا اطلاق  میلان اور ایتھنز سے ہوتے ہوئے یا پھر ایمریٹس کی دیگر منزلوں سے جانے والی پروازوں پر نہیں ہوتا۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی