سٹی اسکول کی جانب سے ابتدائی سالوں کی تعلیم کی اہمیت پرپہلی بارسمپوزیم ’تھاٹ لیڈرز‘ کا انعقاد



کراچی: پاکستان کے سب سے وسیع پرائیوٹ اسکول سسٹم ، دی سٹی اسکول (ٹی سی ایس) نے ”Thought Leaders “ (تھاٹ لیڈرز) کے عنوان سے پاکستان کے اولین Early Years Education سمپوزیم کا انعقاد کیا ۔ اس سمپوزیم میں معروف ماہرین اور دانش وروں نے ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہو کر نو عمری میں اعلیٰ معیار کی تعلیم کے حصول کے لئے درکار کورس کو مرتب کرنے کیلئے جدید تحقیق ، بہتر حکمت عملی اور مشاہدات کا تبادلہ خیال کیا۔ سمپوزیم کے دوران مختلف سیششنز اور پینل ڈسکشنز میں ماہرین تعلیم اور دیگر مققرین بشمول والدین نے اس انتہائی اہم تعلیمی شعبے کی سمت متعین کرنے کیلئے تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔


اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سٹی اسکول کے ڈائریکٹر اکیڈمکس ، فلپ ہال ورتھ نے کہا ” بچپن صرف ایک مرتبہ ہی ملتا ہے ۔ ماہر تعلیم یا والدین کی حیثیت سے یہ ہمارا استحقاق اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس امر کو یقینی بنائیں کہ بچے اپنا بچپن متحرک طور پر سیکھنے میں صرف کریں ۔ یہ علم ، مختلف شعبوں کی مہارتیں اور اقدار سیکھیں جو ان کے مستقبل کی بنیاد ہوں گی اور یہ سب کچھ سیکھنا ان کیلئے تفریح کا باعث ہو۔ بچوں کی زندگیوں پر پڑنے والے اپنے اثر و رسوخ کو ہمیں کبھی بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے ۔ ان پر توجہ دینے والی ابتدائی سالوں کی تعلیم پر اعتماد، تحمل مزاج ، ملنسار اور صابر نوجوان تخلیق کرتی ہے جو بلوغت کی عمر میں ہمارے مستقبل کے معاشرے کے ذمہ دار اور فکر مند شہری کے طور پر سامنے آئیں گے۔

سٹی اسکول کیEarly Years ایجوکیشن کی جنرل منیجر صبو ہی ارتظاءنے تفاعلی کھیلوں کے مواقع کے ذریعے بچوں میں ادراکی علم کی اہمیت پر زور دیا ۔ دی سٹی اسکول ابتدائی سالوں کی تعلیم میں اس طریقہ تعلیم سے جدت لا رہا ہے جو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی اور کلاس روم کے اندر اور باہر کے ماحول کی مناسبت سے مرتب کیا گیا ہے۔ ابتدائی تعلیم کے مفکر کی حیثیت سے دی سٹی اسکول بہترین نصاب پر مبنی تعلیم دے رہا ہے اور ہم نے ایسا فریم ورک تیار کیا ہے جو ہر بچے کی ضروریات سے مطابقت رکھتا ہے۔ 

سمپوزیم کا مقصد بچوں کو اکیسویں صدی کیلئے تیار کرنا ہے جس میں ٹیکنالوجی برق رفتاری سے ترقی کر رہی ہے۔ ٹیکنالوجی نے تعلیم کو جدت دی ہے اور طلباءکے لئے سیکھنے کے طریقوں کو اپنانے، اشتراک کی حوصلہ افزائی اور مستقبل کے لئے تیار ہونے میں مدد کرتی ہے۔ سٹی سکول کلاس روم میں ٹیکنالوجی کے نفاذ، جدید تدریسی اور آموزشی طریقوں پر بھرپور سرمایہ کاری کرتا ہے تاکہ اپنے طلباءکو اکیسویں صدی سے ہم آہنگ رکھا جائے۔ سمپوزیم کو ٹی سی ایس کے آفیشل یوٹیوب چینل پر لائیو نشر کیا گیا، جوکہ پاکستان میں پہلی بار ہوا ہے۔ 

دی سٹی سکول کا قیام 1978 میں کراچی میں عمل میں آیا تھا، اب یہ پاکستان کاسب سے بڑا پرائیویٹ اسکول نیٹ ورک ہے، ملک کے تمام بڑے شہروں میں سکول کی شاخیں موجود ہیں۔ اس وقت پاکستان کے 53 شہروں میں 458 اپنے اور فرنچائزڈ اسکولز ہیں جن میں 126000 (ایک لاکھ چھبیس ہزار) طلباءزیر تعلیم ہیں اور 8000 سے زائد ملازمین ہیں۔ معیاری تعلیم کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے دی سٹی سکول اپنے نیٹ ورک کو وسعت دے رہا ہے۔ علم اور قابلیت پر مبنی نصاب یونائیٹڈ کنگڈم کے قومی نصاب سے ماخوذ ہے جو نرسری سے کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامینیشن (16 اور 18 سال کی عمر گروپ کے) طلباءکی رہنمائی اور انہیں آئی جی سی ایس ای اورO اورA لیول کے امتحانات میں کوالیفیکیشن میں رہنمائی کرتا ہے۔ نصاب کا ہموار نفاذ سسٹم کے اندر والدین، طلباء اور اساتذہ کو ایک سکول سے دوسرے سکول مکمل منتقلی میں مدد دیتا ہے۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی