بلوچستان میں یوفون فٹبال چیمپین شپ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں



پشین:  بلوچستان میں یوفون فٹبال چیمپین شپ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ پشین میں کھیلے جانے والے تازہ ترین میچ میں ینگ افغان فٹبال کلب نے بہار فٹبال کلب کو پینلٹی شوٹ آو ¿ٹ میں 4-3 سے شکست دے دی۔ 

پینلٹی شوٹ سے قبل میچ کے دونوں ہاف میں کسی بھی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی گول اسکور نہ کرسکا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آو ¿ٹ پر کیا گیا۔ ینگ افغان فٹبال کلب کی جانب سے محمد اسلم، محب اللہ، سیف اللہ اورمحمود بونیر نے پینلٹی شوٹ آو ¿ٹ میں گول اسکور کئے جبکہ بہار فٹبال کلب کی جانب سے جگر ، اسفندیار اور قائم نے گول اسکور کئے۔ 

ایک اور میچ میں یوتھ افغان فٹبال کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ینگ افغان کلب کو 0-2 سے شکست دی ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے تنویر اور نور اللہ نے گول اسکور کئے۔ 

یوفون کی جانب سے چیمپین شپ کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ بلوچستان میں فٹبال کے ٹیلنٹ کو فروغ دیا جائے۔ اس چیمپین شپ میں مختلف اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور کلبز حصہ لے چکے ہیں۔ 

دونوں میچز یوتھ افغان فٹبال کلب کے ہوم گراﺅنڈ پشین میں کھیلے گئے۔ چیمپین شپ کے کوارٹر فائنلز اور فائنل کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی